باب: ملاقات کے وقت اچھی بات کرنے اور خندہ پیشانی سے ملنے کے مستحب ہونے کا بیان

باب استحباب طيب الكلام وطلاقة الوَجه عند اللقاء

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنينَ﴾ [الحجر: ٨٨]، وقال تَعَالَى: ﴿وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ القَلْبِ لاَنْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ﴾ [آل عمران: ١٥٩].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور مومنوں کے لیے اپنا بازو جھکائے رکھیے۔“ (سورۃ الحجر: 88)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اگر آپ تند خو اور سخت دل ہوتے تو یہ لوگ آپ کے پاس سے بکھر جاتے۔“ (سورۃ آل عمران: 159)

وعن عدي بن حاتمٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو، اور جو (یہ بھی) نہ پائے تو اچھی بات کے ذریعے (بچے)۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 139 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأدب / حدیث: 692
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث انظر الحديث (139). أخرجه: البخاري 2/ 136 (1417) و9/ 181 (7512)، ومسلم 3/ 86 (1016) (67) و(68).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «وَالكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ». متفقٌ عَلَيْهِ، وَهُوَ بعض حديث تقدم بطولِه.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اور اچھی بات صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ، اور یہ ایک حدیث کا حصہ ہے جو پوری تفصیل کے ساتھ پہلے گزر چکی ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 122 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأدب / حدیث: 693
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث انظر الحديث (122). أخرجه: البخاري 4/ 68 (2989)، ومسلم 3/ 83 (1009).
وعن أَبي ذَرٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أخَاكَ بوَجْهٍ طَلْقٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھو، اگرچہ یہ (ہی) ہو کہ تم اپنے بھائی سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 121 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأدب / حدیث: 694
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (121). أخرجه: مسلم 8/ 37 (2626).