باب: حیا، اس کی فضیلت اور اسے اپنانے کی ترغیب
باب الحياء وفضله والحث على التخلق به
عن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَرَّ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الأنْصَار وَهُوَ يَعِظُ أخَاهُ في الحَيَاءِ، فَقَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «دَعْهُ، فَإنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الإيمَانِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ انصار کے ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو اپنے بھائی کو حیا کے بارے میں نصیحت کر رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، کیونکہ حیا ایمان کا حصہ ہے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن عمران بن حصينٍ رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «الْحَيَاءُ لاَ يَأْتِي إِلاَّ بِخَيْرٍ». متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية لمسلمٍ: «الحياءُ خَيْرٌ كُلُّهُ» أَوْ قَالَ: «الْحَيَاءُ كُلُّهُ خَيْرٌ».
وفي رواية لمسلمٍ: «الحياءُ خَيْرٌ كُلُّهُ» أَوْ قَالَ: «الْحَيَاءُ كُلُّهُ خَيْرٌ».
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حیا خیر ہی لاتی ہے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”حیا ساری کی ساری خیر ہے۔“ یا آپ نے فرمایا: ”حیا پوری کی پوری خیر ہے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”حیا ساری کی ساری خیر ہے۔“ یا آپ نے فرمایا: ”حیا پوری کی پوری خیر ہے۔“
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الإيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ أَوْ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً: فَأفْضَلُهَا قَوْلُ: لاَ إلهَ إِلاَّ الله، وَأدْنَاهَا إمَاطَةُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ، وَالحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الإيمَانِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
«البِضْعُ» بكسر الباءِ ويجوز فتحها: وَهُوَ مِنَ الثَّلاَثَةِ إِلَى الْعَشَرَةِ.
وَ«الشُّعْبَةُ»: القِطْعَةُ وَالْخَصْلَةُ. وَ«الإمَاطَةُ»: الإزَالَةُ. وَ«الأَذَى»: مَا يُؤْذِي كَحَجَرٍ وشوك وَطِينٍ ورماد وَقَذَرٍ وَنَحْو ذَلِكَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایمان کی ستر سے کچھ اوپر یا ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں: ان میں سب سے افضل «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں) کہنا ہے، اور سب سے ادنیٰ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے، اور حیا ایمان کی ایک شاخ ہے۔“
(متفق علیہ)
«البِضْعُ»: با کے کسرہ کے ساتھ، اور اس کا فتحہ بھی جائز ہے، اور یہ تین سے دس تک (کی تعداد) ہے۔
اور «الشُّعْبَةُ»: ٹکڑا اور خصلت۔
اور «الإِمَاطَةُ»: ہٹانا۔
اور «الأَذَى»: ہر وہ چیز جو تکلیف دے، جیسے پتھر، کانٹا، کیچڑ، راکھ، گندگی اور اس طرح کی چیزیں۔

وضاحت:
یہ حدیث نمبر 125 پر گزر چکی ہے۔
وعن أَبي سعيدٍ الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أشَدَّ حَيَاءً مِنَ العَذْرَاءِ في خِدْرِهَا، فَإذَا رَأَى شَيْئًا يَكْرَهُهُ عَرَفْنَاهُ في وَجْهِه. متفقٌ عَلَيْهِ. قَالَ العلماءُ: حَقِيقَةُ الحَيَاءِ خُلُقٌ يَبْعَثُ عَلَى تَرْكِ القَبِيحِ، وَيَمْنَعُ مِنَ التَّقْصِيرِ في حَقِّ ذِي الحَقِّ. وَرَوَيْنَا عَنْ أَبي القاسم الْجُنَيْدِ رحمه الله، قَالَ: الحَيَاءُ: رُؤيَةُ الآلاءِ - أيْ النِّعَمِ - ورُؤْيَةُ التَّقْصِيرِ، فَيَتَوَلَّدُ بَيْنَهُمَا حَالَةٌ تُسَمَّى حَيَاءً. وَالله أعلم.
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ پردے میں رہنے والی کنواری لڑکی سے بھی زیادہ حیا والے تھے، جب آپ کوئی ایسی چیز دیکھتے جو آپ کو ناپسند ہوتی تو ہم اسے آپ کے چہرے سے پہچان لیتے۔
(متفق علیہ)
علماء نے کہا ہے: حیا کی حقیقت ایک ایسا خلق ہے جو برائی کو چھوڑنے پر ابھارتا ہے، اور حق دار کے حق میں کوتاہی سے روکتا ہے۔ اور ہمیں ابو القاسم جنید رحمہ اللہ سے روایت پہنچی ہے، انہوں نے کہا: حیا (اللہ کے) آلاء یعنی نعمتوں کو دیکھنا اور (اپنی) کوتاہی کو دیکھنا ہے، تو ان دونوں کے درمیان ایک کیفیت پیدا ہوتی ہے جسے حیا کہا جاتا ہے۔ واللہ اعلم۔

دیکھیے: (شرح صحیح مسلم للنووی 1/221، تحفۃ الاحوذی 6/126)