ریاض الصالحین — حدیث نمبر 679
باب: جو شخص امارت، قضا اور دیگر عہدے مانگے یا ان کی حرص رکھے اور ان کی طرف اشارہ کرے، اسے یہ عہدے دینے کی ممانعت
باب النهي عن تولية الإمارة والقضاء وغيرهما من الولايات لمن سألها أَوْ حرص عليها فعرَّض بها
عن أَبي موسى الأشعريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - أنَا وَرَجُلانِ مِنْ بَنِي عَمِّي، فَقَالَ أحَدُهُمَا: يَا رسول الله، أمِّرْنَا عَلَى بَعْض مَا ولاَّكَ اللهُ - عز وجل - وقال الآخَرُ مِثلَ ذَلِكَ، فَقَالَ: «إنَّا وَاللهِ لاَ نُوَلِّي هَذَا العَمَلَ أَحَدًا سَألَهُ، أَوْ أحَدًا حَرَصَ عَلَيْهِ». متفقٌ عَلَيْهِ.سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اور میرے چچا کے بیٹوں میں سے دو آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ان میں سے ایک نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ عزوجل نے آپ کو جن (علاقوں) کا ذمہ دار بنایا ہے ان میں سے کسی پر ہمیں امیر بنا دیجیے، اور دوسرے نے بھی ایسی ہی بات کہی، تو آپ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! ہم یہ کام کسی ایسے شخص کے سپرد نہیں کرتے جو اسے مانگے، یا کسی ایسے شخص کو جو اس کی حرص رکھے۔“
(متفق علیہ)
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکومتی عہدہ لینے سے بہت ڈرایا ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ انسان کی نیت میں خرابی آجائے اور وہ آخرت کی بربادی کاباعث بن جائے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: \"جسے قاضی بنایاگیا وہ گویا بغیر چھری کے ذبح کردیا گیا۔
\"(جامع ا لترمذی الاحکام حدیث 1325)
2۔
جس آدمی کو چھُری سے ذبح کیا جائے وہ تو دو،تین منٹ میں ختم ہوجائے گا اور اگر کسی کو چھُری کے بغیر ذبح کرنے کی کوشش کی جائے تو ظاہر ہے کہ اس کا کام جلدی تمام نہیں ہوگا بلکہ اس کی تکلیف لمبی ہوگی،یعنی یہ پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی مالا ہے،لیکن اگر اس کی خواہش کی جائے اور اسے حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کی جائے تووہ کس قدر ناپسندیدہ عمل ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادگرامی ہے: \"ایسے شخص کو عہدے سے محروم رکھاجائے جو خود اس کاطالب اور حریص ہو۔w