باب: لوگوں اور زمانے کے بگڑ جانے، یا دین میں فتنے، حرام اور شبہات وغیرہ میں پڑ جانے کے خوف کے وقت گوشہ نشینی کے مستحب ہونے کا بیان

باب استحباب العزلة عند فساد الناس والزمان أَو الخوف من فتنة في الدين ووقوع في حرام وشبهات ونحوها

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَفِرُّوا إِلَى اللهِ إنِّي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مبِينٌ﴾ [الذاريات: ٥٠].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پس تم اللہ کی طرف دوڑو، بے شک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں۔“ (سورۃ الذاریات: 50)

وعن سعد بن أَبي وقاص - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ الله يُحِبُّ الْعَبْدَ التَّقِيَّ الغَنِيَّ الْخَفِيَّ». رواه مسلم.
والمُرَادُ بـ «الغَنِيّ» غَنِيُّ النَّفْسِ، كَمَا سَبَقَ في الحديث الصحيح.
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بندے سے محبت کرتا ہے جو متقی، غنی اور گمنام (چھپا رہنے والا) ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور «الْغَنِيّ» سے مراد دل کا غنی ہے، جیسا کہ صحیح حدیث میں گزر چکا ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 596
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 214 (2965) (11).
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: أيُّ النَّاسِ أفْضَلُ يَا رسولَ الله؟ قَالَ: «مُؤْمِنٌ مُجَاهِدٌ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ في سَبيلِ اللهِ» قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: «ثُمَّ رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِي شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ يَعْبُدُ رَبَّهُ».
وفي رواية: «يَتَّقِي اللهَ، وَيَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے افضل کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ مومن جو اپنی جان اور اپنے مال کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا ہو۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر وہ آدمی جو گھاٹیوں میں سے کسی گھاٹی میں الگ تھلگ رہ کر اپنے رب کی عبادت کرتا ہو۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”(جو) اللہ سے ڈرتا ہو اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھتا ہو۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 597
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 18 (2786)، ومسلم 6/ 39 (1888) (123).
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يُوشِكُ أَنْ يَكُونَ خَيْرَ مَالِ المُسْلِمِ غَنَمٌ يَتَّبعُ بِهَا شَعَفَ الجِبَالِ، وَمَواقعَ الْقَطْر يَفِرُّ بِدِينِهِ مِنَ الفِتَنِ». رواه البخاري.
و«شَعَفُ الجِبَالِ»: أعْلاَهَا.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قریب ہے کہ مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہوں جنہیں لے کر وہ پہاڑوں کی چوٹیوں اور بارش برسنے کی جگہوں میں چلا جائے، (اور) اپنے دین کو فتنوں سے بچا کر بھاگتا پھرے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«شَعَفُ الْجِبَالِ»: پہاڑوں کی چوٹیاں۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 598
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 11 (19).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا بَعَثَ اللهُ نَبِيًّا إِلاَّ رَعَى الْغَنَمَ» فَقَالَ أصْحَابُهُ: وأنْتَ؟ قَالَ: «نَعَمْ، كُنْتُ أرْعَاهَا عَلَى قَرَارِيطَ لأَهْلِ مَكَّةَ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔“ تو آپ کے صحابہ نے عرض کیا: اور آپ نے (بھی)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، میں چند قیراط کے عوض اہل مکہ کی بکریاں چرایا کرتا تھا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«قَرَارِيطَ» : اس کا واحد قیراط ہے، اور یہ دینار کے اجزا میں سے ایک جز ہے۔ (النہایہ 4/42)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 599
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 115 (2262).
وعنه، عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنَّه قَالَ: «مِنْ خَيْرِ مَعَاشِ النَّاسِ لهم رَجُلٌ مُمْسِكٌ عِنَانَ فَرَسِهِ في سَبيلِ الله، يَطيرُ عَلَى مَتْنِهِ كُلَّمَا سَمِعَ هَيْعَةً أَوْ فَزعَةً، طَارَ عَلَيْهِ يَبْتَغِي القَتْلَ، أَوْ المَوْتَ مَظَانَّه، أَوْ رَجُلٌ فِي غُنَيمَةٍ في رَأسِ شَعَفَةٍ مِنْ هذِهِ الشَّعَفِ، أَوْ بَطنِ وَادٍ مِنْ هذِهِ الأَوْدِيَةِ، يُقِيمُ الصَّلاَةَ، وَيُؤتِي الزَّكَاةَ، وَيَعْبُدُ رَبَّهُ حَتَّى يأتِيَهُ اليَقِينُ، لَيْسَ مِنَ النَّاسِ إِلاَّ فِي خَيْرٍ». رواه مسلم.
«يَطِيرُ»: أيْ يُسْرعُ. وَ«مَتْنُهُ»: ظَهْرُهُ. وَ«الهَيْعَةُ»: الصوتُ للحربِ. وَ«الفَزعَةُ»: نحوه. وَ«مَظَانُّ الشَيْءِ»: المواضعُ الَّتي يُظَنُّ وجودُهُ فِيهَا. وَ«الغُنَيْمَة» بضم الغين: تصغير الغنم. وَ«الشَّعَفَةُ» بفتح الشين والعين: هي أعلى الجَبَل.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کی زندگی میں سے بہترین زندگی اس آدمی کی ہے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہو، جب بھی کوئی (جنگ کی) پکار یا گھبراہٹ کی آواز سنے تو اس کی پشت پر (سوار ہو کر) اڑتا ہوا (اس کی طرف) جائے، قتل یا موت کو اس کی ممکنہ جگہوں میں تلاش کرتا ہو؛ یا وہ آدمی جو چند بکریوں کے ساتھ ان چوٹیوں میں سے کسی چوٹی پر، یا ان وادیوں میں سے کسی وادی کے نشیب میں (رہتا) ہو، نماز قائم کرتا ہو، زکاۃ ادا کرتا ہو اور اپنے رب کی عبادت کرتا ہو یہاں تک کہ اسے موت آ جائے، وہ لوگوں سے صرف بھلائی ہی کا (تعلق رکھتا) ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«يَطِيرُ»: یعنی تیزی سے جاتا ہے۔
«مَتْنُهُ»: اس کی پشت۔
«الْهَيْعَةُ»: جنگ کی آواز۔
«الْفَزْعَةُ»: اسی طرح (کی آواز)۔
«مَظَانُّ الشَّيْءِ»: وہ جگہیں جہاں اس چیز کے پائے جانے کا گمان ہو۔
«الْغُنَيْمَةُ»: غین کے ضمہ کے ساتھ، غنم (بکریوں) کی تصغیر ہے۔
«الشَّعَفَةُ»: شین اور عین کے فتحہ کے ساتھ، پہاڑ کی چوٹی کو کہتے ہیں۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 600
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 39 (1889) (125).