ریاض الصالحین — حدیث نمبر 596
باب: لوگوں اور زمانے کے بگڑ جانے، یا دین میں فتنے، حرام اور شبہات وغیرہ میں پڑ جانے کے خوف کے وقت گوشہ نشینی کے مستحب ہونے کا بیان
باب استحباب العزلة عند فساد الناس والزمان أَو الخوف من فتنة في الدين ووقوع في حرام وشبهات ونحوها
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَفِرُّوا إِلَى اللهِ إنِّي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مبِينٌ﴾ [الذاريات: ٥٠].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پس تم اللہ کی طرف دوڑو، بے شک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں۔“ (سورۃ الذاریات: 50)
وعن سعد بن أَبي وقاص - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ الله يُحِبُّ الْعَبْدَ التَّقِيَّ الغَنِيَّ الْخَفِيَّ». رواه مسلم.
والمُرَادُ بـ «الغَنِيّ» غَنِيُّ النَّفْسِ، كَمَا سَبَقَ في الحديث الصحيح.سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بندے سے محبت کرتا ہے جو متقی، غنی اور گمنام (چھپا رہنے والا) ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور «الْغَنِيّ» سے مراد دل کا غنی ہے، جیسا کہ صحیح حدیث میں گزر چکا ہے۔