باب: لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنے، ان کے جمعوں اور جماعتوں میں، بھلائی کے مواقع اور ذکر کی مجلسوں میں ان کے ساتھ حاضر ہونے، ان کے مریضوں کی عیادت کرنے، ان کے جنازوں میں شریک ہونے، ان کے محتاجوں کی غم خواری کرنے، ان کے ناواقفوں کی رہنمائی کرنے اور ان کی دیگر مصلحتوں (میں شریک ہونے) کی فضیلت، اس شخص کے لیے جو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی طاقت رکھتا ہو، اپنے نفس کو (دوسروں کو) تکلیف دینے سے روکے رکھے اور (ان کی دی ہوئی) تکلیف پر صبر کرے

باب فضل الاختلاط بالناس وحضور جُمَعِهم وجماعاتهم، ومشاهد الخير، ومجالس الذكر معهم، وعيادة مريضهم، وحضور جنائزهم، ومواساة محتاجهم، وإرشاد جاهلهم، وغير ذلك من مصالحهم لمن قدر عَلَى الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر، وقمع نفسه عن الإيذاء وصبر عَلَى الأذى

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
اعْلم أنَّ الاختلاط بالنَّاسِ عَلَى الوجهِ الَّذِي ذَكَرْتُهُ هُوَ المختارُ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وسائر الأنبياء صلواتُ اللهِ وسلامه عَلَيْهِمْ، وكذلك الخُلفاءُ الرَّاشدون، ومن بعدَهُم مِنَ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ، ومن بَعدَهُم من عُلَماءِ المُسلمين وأَخْيَارِهم، وَهُوَ مَذْهَبُ أكثَرِ التَّابِعينَ وَمَنْ بَعدَهُمْ، وبه قَالَ الشافعيُّ وأحمدُ وأكثَرُ الفقهاءِ رضي الله عنهما أجمعين. قَالَ اللهُ تَعَالَى: ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى البِرِّ وَالتَّقْوَى﴾ [المائدة: ٢٠] والآيات في معنى مَا ذكرته كثيرة معلومة.

جان لو کہ لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنا، اس طریقے پر جو میں نے ذکر کیا ہے، وہی پسندیدہ طریقہ ہے جس پر رسول اللہ ﷺ اور دیگر تمام انبیاء صلوات اللہ وسلامہ علیہم تھے، اور اسی طرح خلفائے راشدین، اور ان کے بعد صحابہ اور تابعین، اور ان کے بعد مسلمانوں کے علماء اور ان کے نیک لوگ (اسی پر تھے)، اور یہی اکثر تابعین اور ان کے بعد والوں کا مذہب ہے، اور یہی امام شافعی، امام احمد اور اکثر فقہاء کا قول ہے، اللہ ان سب پر راضی ہو۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور نیکی اور تقویٰ (کے کاموں) میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔“ (سورۃ المائدہ: 2)
اور جو میں نے ذکر کیا ہے اس معنی میں آیات بہت ہیں اور معلوم ہیں۔