باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللهَ بِهِ عَلِيمٌ﴾ [البقرة: ٢١٥]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ الله﴾ [البقرة: ١٩٧]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ﴾ [الزلزلة: ٧]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ﴾ [الجاثية: ١٥] والآيات في الباب كثيرة.
وأما الأحاديث فكثيرة جدًا، وهي غيرُ منحصرةٍ فنذكُرُ طرفًا مِنْهَا:

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور تم جو بھی نیکی کرو گے تو بے شک اللہ اسے خوب جاننے والا ہے۔“ (سورۃ البقرہ: 215)
اور فرمایا: ”اور تم جو بھی نیکی کرو گے اللہ اسے جان لے گا۔“ (سورۃ البقرہ: 197)
اور فرمایا: ”تو جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا۔“ (سورۃ الزلزال: 7)
اور فرمایا: ”جس نے نیک عمل کیا تو اپنے ہی (فائدے کے) لیے کیا۔“ (سورۃ الجاثیہ: 15) اور اس باب میں آیات بہت زیادہ ہیں۔
اور رہیں احادیث تو وہ بہت ہی زیادہ ہیں اور ان کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا، چنانچہ ہم ان میں سے کچھ ذکر کرتے ہیں:

الأول: عن أبي ذر جُنْدبِ بنِ جُنَادَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسولَ الله، أيُّ الأعمالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «الإِيمَانُ باللهِ وَالجِهادُ فِي سَبيلِهِ». قُلْتُ: أيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «أنْفَسُهَا عِنْدَ أَهلِهَا وَأَكثَرهَا ثَمَنًا». قُلْتُ: فإنْ لَمْ أفْعَلْ؟ قَالَ: «تُعِينُ صَانِعًا أَوْ تَصْنَعُ لأَخْرَقَ». قُلْتُ: يَا رَسُول الله، أرأيْتَ إنْ ضَعُفْتُ عَنْ بَعْضِ العَمَلِ؟ قَالَ: «تَكُفُّ شَرَّكَ عَنِ النَّاسِ؛ فإنَّهَا صَدَقَةٌ مِنْكَ عَلَى نَفْسِكَ». مُتَّفَقٌ عليه.
«الصَّانِعُ» بالصاد المهملة هَذَا هُوَ المشهور، وروي «ضائعًا» بالمعجمة: أي ذا ضِياع مِنْ فقرٍ أَوْ عيالٍ ونحوَ ذلِكَ، «وَالأَخْرَقُ»: الَّذِي لا يُتقِنُ مَا يُحَاوِل فِعلهُ.
ترجمہ
سیدنا ابوذر جندب بن جنادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔“ میں نے عرض کیا: کون سا غلام (آزاد کرنا) افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو اپنے مالکوں کے نزدیک سب سے زیادہ نفیس ہو اور جس کی قیمت سب سے زیادہ ہو۔“ میں نے عرض کیا: اگر میں (یہ) نہ کر سکوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی کاریگر کی مدد کر دو یا کسی اناڑی کا کام کر دو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بتائیے اگر میں ان میں سے کچھ کام کرنے سے عاجز آ جاؤں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں سے اپنا شر روک لو، کیونکہ یہ تمہاری طرف سے خود تم پر صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ)
«الصَّانِعُ»: صاد مہملہ کے ساتھ، یہی مشہور ہے، اور «ضَائِعًا» ضاد معجمہ کے ساتھ بھی روایت کیا گیا ہے، یعنی وہ شخص جو فقر یا اہل و عیال وغیرہ کی وجہ سے بدحال ہو۔
«الأَخْرَقُ»: وہ شخص جو اس کام کو اچھی طرح نہ کر سکے جسے وہ کرنا چاہتا ہے۔
وضاحت:
«أَنْفَسُهَا» : یعنی سب سے بلند (قیمت) اور سب سے عمدہ۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/280، حدیث 84)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 117
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 188 (2518)، ومسلم 1/ 62 (84).
الثاني: عن أبي ذر أيضًا - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «يُصْبحُ عَلَى كُلِّ سُلاَمَى مِنْ أَحَدِكُمْ صَدَقةٌ: فَكُلُّ تَسبيحَةٍ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَحمِيدَةٍ صَدَقَة، وَكُلُّ تَهْلِيلَةٍ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَكبيرَةٍ صَدَقَةٌ، وَأَمْرٌ بِالمَعرُوفِ صَدَقةٌ، ونَهيٌ عَنِ المُنْكَرِ صَدَقةٌ، وَيُجزِىءُ مِنْ ذلِكَ رَكْعَتَانِ يَركَعُهُما مِنَ الضُّحَى». رواه مسلم. «السُّلامَى» بضم السين المهملة وتخفيف اللام وفتح الميم: المفصل.
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ہر جوڑ پر صبح کے وقت صدقہ (لازم) ہوتا ہے: پس ہر تسبیح (سبحان اللہ کہنا) صدقہ ہے، ہر تحمید (الحمد للہ کہنا) صدقہ ہے، ہر تہلیل (لا الٰہ الا اللہ کہنا) صدقہ ہے، ہر تکبیر (اللہ اکبر کہنا) صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا صدقہ ہے، اور ان سب کی طرف سے چاشت کی دو رکعتیں کافی ہو جاتی ہیں جو وہ پڑھ لے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«السُّلَامَى»: سین مہملہ کے ضمہ، لام کی تخفیف اور میم کے فتحہ کے ساتھ: جوڑ۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 118
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 158 (720).
الثالث: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «عُرِضَتْ عَلَيَّ أَعْمَالُ أُمَّتِي،
حَسَنُهَا وَسَيِّئُهَا فَوَجَدْتُ في مَحَاسِنِ أَعْمَالِهَا الأذَى يُمَاطُ عَنِ الطَّريقِ، وَوَجَدْتُ في مَسَاوِىءِ أعمَالِهَا النُّخَاعَةُ تَكُونُ في المَسْجِدِ لاَ تُدْفَنُ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مجھ پر میری امت کے اچھے اور برے اعمال پیش کیے گئے، تو میں نے اس کے اچھے اعمال میں راستے سے ہٹائی جانے والی تکلیف دہ چیز کو پایا، اور اس کے برے اعمال میں وہ بلغم پایا جو مسجد میں (پڑا) ہو اور اسے دفن نہ کیا جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«يُمَاطُ» : ہٹائی جائے اور ایک طرف کر دی جائے۔ (النہایہ 4/380)
«مَسَاوِئِ» : امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: "یہ برائی اور مذمت صرف بلغم والے کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ اس میں وہ بھی داخل ہے اور ہر وہ شخص بھی جو اسے دیکھے اور دفن کر کے یا کھرچ کر یا اسی طرح کسی اور طریقے سے اسے زائل نہ کرے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 3/37، حدیث 553)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 119
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 77 (553).
الرابع: عَنْهُ: أنَّ ناسًا قالوا: يَا رَسُولَ الله، ذَهَبَ أهلُ الدُّثُور بالأُجُورِ، يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَيَتَصَدَّقُونَ بِفُضُولِ أَمْوَالِهِمْ، قَالَ: «أَوَلَيسَ قَدْ جَعَلَ اللهُ لَكُمْ مَا تَصَدَّقُونَ بِهِ: إنَّ بِكُلِّ تَسْبِيحَةٍ صَدَقةً، وَكُلِّ تَكبيرَةٍ صَدَقَةً، وَكُلِّ تَحمِيدَةٍ صَدَقَةً، وَكُلِّ تَهْلِيلَةٍ صَدَقَةً، وَأمْرٌ بالمَعْرُوفِ صَدَقَةٌ، وَنَهْيٌ عَنِ المُنْكَرِ صَدَقَةٌ، وفي بُضْعِ أَحَدِكُمْ صَدَقَةٌ» قالوا: يَا رسولَ اللهِ، أيَأتِي أَحَدُنَا شَهْوَتَهُ وَيَكُونُ لَهُ فِيهَا أَجْرٌ؟ قَالَ: «أَرَأَيتُمْ لَوْ وَضَعَهَا في حَرامٍ أَكَانَ عَلَيهِ وِزرٌ؟ فكذَلِكَ إِذَا وَضَعَهَا في الحَلالِ كَانَ لَهُ أَجْرٌ». رواه مسلم.
«الدُّثُورُ» بالثاء المثلثة: الأموال وَاحِدُهَا: دثْر.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مال دار لوگ اجر و ثواب لے گئے؛ وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم نماز پڑھتے ہیں، اور روزے رکھتے ہیں جیسے ہم روزے رکھتے ہیں، اور اپنے زائد مالوں سے صدقہ کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اللہ نے تمہارے لیے ایسی چیزیں نہیں بنا دیں جن سے تم صدقہ کرو؟ بے شک ہر تسبیح (سبحان اللہ کہنا) صدقہ ہے، ہر تکبیر (اللہ اکبر کہنا) صدقہ ہے، ہر تحمید (الحمد للہ کہنا) صدقہ ہے، ہر تہلیل (لا الہ الا اللہ کہنا) صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے، برائی سے روکنا صدقہ ہے، اور تم میں سے کسی کا (اپنی بیوی سے) صحبت کرنا بھی صدقہ ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم میں سے کوئی اپنی شہوت پوری کرے اور اس میں بھی اس کے لیے اجر ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بتاؤ اگر وہ اسے حرام جگہ میں پورا کرتا تو کیا اس پر گناہ ہوتا؟ تو اسی طرح جب وہ اسے حلال جگہ میں پورا کرتا ہے تو اس کے لیے اجر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الدُّثُورُ» ثاء مثلثہ کے ساتھ: یعنی مال، اس کا واحد «دثْر» ہے۔
وضاحت:
«بُضْعِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "جماع اس وقت عبادت بن جاتا ہے جب اس سے بیوی کا حق ادا کرنے اور اس کے ساتھ بھلے طریقے سے رہن سہن کی نیت کرے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 4/100، حدیث 1006)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 120
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 3/ 82 (1006).
الخامس: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ لي النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَحْقِرنَّ مِنَ المَعرُوفِ شَيئًا وَلَوْ أَنْ تَلقَى أَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلِيقٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھو، خواہ یہی ہو کہ تم اپنے بھائی سے کھلے (مسکراتے) چہرے کے ساتھ ملو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 121
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 37 (2626).
السادس: عن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «كُلُّ سُلاَمَى مِنَ النَّاسِ عَلَيهِ صَدَقَةٌ، كُلَّ يَومٍ تَطلُعُ فِيهِ الشَّمْسُ: تَعْدِلُ بَينَ الاثْنَينِ صَدَقةٌ، وتُعِينُ الرَّجُلَ فِي دَابَّتِهِ، فَتَحْمِلُهُ عَلَيْهَا أَوْ تَرفَعُ لَهُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ، وَالكَلِمَةُ الطَيِّبَةُ صَدَقَةٌ، وبكلِّ خَطْوَةٍ تَمشِيهَا إِلَى الصَّلاةِ صَدَقَةٌ، وتُمِيطُ الأذَى عَنِ الطَّريقِ صَدَقَةٌ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ. ورواه مسلم أيضًا من رواية عائشة رضي الله عنها، قَالَتْ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّهُ خُلِقَ كُلُّ إنْسانٍ مِنْ بَنِي آدَمَ عَلَى سِتِّينَ وثلاثمِائَة مَفْصَل، فَمَنْ كَبَّرَ اللهَ، وحَمِدَ الله، وَهَلَّلَ اللهَ، وَسَبَّحَ الله، وَاسْتَغْفَرَ الله، وَعَزَلَ حَجَرًا عَنْ طَريقِ النَّاسِ، أَوْ شَوْكَةً، أَوْ عَظمًا عَن طَريقِ النَّاسِ، أَوْ أمَرَ بمَعْرُوف، أَوْ نَهَى عَنْ مُنكَر، عَدَدَ السِّتِّينَ والثَّلاثِمِائَة فَإنَّهُ يُمْسِي يَومَئِذٍ وقَدْ زَحْزَحَ نَفسَهُ عَنِ النَّارِ».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کے ہر جوڑ پر ہر اس دن صدقہ ہے جس میں سورج طلوع ہوتا ہے: تم دو آدمیوں کے درمیان انصاف (سے صلح) کرا دو یہ صدقہ ہے، اور تم کسی آدمی کی اس کی سواری کے معاملے میں مدد کرو کہ اسے اس پر سوار کرا دو یا اس کا سامان اس پر لاد دو یہ صدقہ ہے، اور اچھی بات صدقہ ہے، اور ہر قدم جو تم نماز کی طرف چل کر اٹھاتے ہو صدقہ ہے، اور تم راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دو یہ صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ)
اور اسے مسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے بھی بیان کیا ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بنی آدم میں سے ہر انسان تین سو ساٹھ جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے، تو جس نے اللہ کی تکبیر کہی، اللہ کی حمد کی، اللہ کی تہلیل (لا الہ الا اللہ) کہی، اللہ کی تسبیح کی، اللہ سے مغفرت مانگی، اور لوگوں کے راستے سے کوئی پتھر ہٹا دیا، یا کوئی کانٹا، یا کوئی ہڈی لوگوں کے راستے سے ہٹا دی، یا نیکی کا حکم دیا، یا برائی سے روکا، (اور یہ سب) تین سو ساٹھ کی تعداد کے برابر (کیا) تو وہ اس دن اس حال میں شام کرتا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو آگ سے دور کر لیا ہوتا ہے۔“
وضاحت:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا والی روایت کو مسلم نے بھی روایت کیا ہے۔ (صحیح مسلم 3/82، حدیث 1007)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 122
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 68 (2989)، ومسلم 3/ 83 (1009).
السابع: عَنْهُ، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ غَدَا إِلَى المَسْجِد أَوْ رَاحَ، أَعَدَّ اللهُ لَهُ في الجَنَّةِ نُزُلًا كُلَّمَا غَدَا أَوْ رَاحَ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«النُّزُلُ»: القوت والرزق وما يُهيأُ للضيف.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح یا شام مسجد کی طرف گیا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں مہمانی تیار کرتا ہے، جب بھی وہ صبح یا شام کو جائے۔“
(متفق علیہ)
«النُّزُلُ»: خوراک، رزق اور وہ چیز جو مہمان کے لیے تیار کی جاتی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 123
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 168 (662)، ومسلم 2/ 132 (669).
الثامن: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا نِسَاءَ المُسْلِمَاتِ، لاَ تَحْقِرنَّ جَارَةٌ لِجَارَتِهَا وَلَوْ فِرْسِنَ شَاةٍ» مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
قَالَ الجوهري: الفرسِن منَ البَعيرِ كالحَافِرِ مِنَ الدَّابَةِ قَالَ: وَرُبَّمَا اسْتُعِيرَ في الشَّاةِ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے مسلمان عورتو! کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن (کو ہدیہ دینے) کو حقیر نہ سمجھے، خواہ بکری کا ایک کھر ہی کیوں نہ ہو۔“
(متفق علیہ)
جوہری کہتے ہیں: «الفرسِن» اونٹ کے لیے ایسے ہے جیسے (دوسرے) جانور کے لیے کھر، انہوں نے کہا: اور کبھی اسے بکری کے لیے بھی بطور استعارہ استعمال کیا جاتا ہے۔
وضاحت:
«فِرْسِنَ شَاةٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "اس کا معنی یہ ہے کہ کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کو صدقہ اور ہدیہ دینے سے اس لیے نہ رکے کہ جو کچھ اس کے پاس موجود ہے وہ اسے تھوڑا اور حقیر سمجھتی ہے، بلکہ جو میسر ہو وہ دے دے، اگرچہ وہ بکری کے کھر کی طرح تھوڑا ہی ہو، اور وہ کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 4/123، حدیث 1030)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 124
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 201 (2566)، ومسلم 3/ 93 (1030).
التاسع: عَنْهُ، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الإيمانُ بِضْعٌ وَسَبعُونَ أَوْ بِضعٌ وسِتُونَ شُعْبَةً: فَأفْضَلُهَا قَولُ: لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ، وَأَدْنَاهَا إمَاطَةُ الأذَى عَنِ الطَّريقِ، والحَياءُ شُعبَةٌ مِنَ الإيمان». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«البِضْعُ» من ثلاثة إِلَى تسعة بكسر الباء وقد تفتح. وَ«الشُّعْبَةُ»: القطعة.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایمان کی ستر سے کچھ اوپر یا ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں: ان میں سب سے افضل «لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں) کہنا ہے، اور ان میں سب سے ادنیٰ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے، اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔“
(متفق علیہ)
«البِضْعُ»: تین سے نو تک (کی تعداد)، باء کے کسرہ کے ساتھ، اور کبھی فتحہ بھی دیا جاتا ہے۔ اور «الشُّعْبَةُ»: ٹکڑا (حصہ)۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 125
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 9 (9)، ومسلم 1/ 46 (35) (58).
العاشر: عَنْهُ: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَينَما رَجُلٌ يَمشي بِطَريقٍ اشْتَدَّ عَلَيهِ العَطَشُ، فَوَجَدَ بِئرًا فَنَزَلَ فِيهَا فَشربَ، ثُمَّ خَرَجَ فإذَا كَلْبٌ يَلْهَثُ يأكُلُ الثَّرَى مِنَ العَطَشِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: لَقَدْ بَلَغَ هَذَا الكَلْبُ مِنَ العَطَشِ مِثلُ الَّذِي كَانَ قَدْ بَلَغَ مِنِّي، فَنَزَلَ البِئْرَ، فَمَلأَ خُفَّهُ مَاءً ثُمَّ أمْسَكَهُ بفيهِ حَتَّى رَقِيَ، فَسَقَى الكَلْبَ، فَشَكَرَ اللهَ لَهُ، فَغَفَرَ لَهُ» قالوا: يَا رَسُول اللهِ، إنَّ لَنَا في البَهَائِمِ أَجْرًا؟ فقَالَ: «في كُلِّ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أجْرٌ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية للبخاري: «فَشَكَرَ اللهُ لَهُ، فَغَفَرَ لَهُ، فأدْخَلَهُ الجَنَّةَ» وفي رواية لهما: «بَيْنَما كَلْبٌ يُطِيفُ بِرَكِيَّةٍ قَدْ كَادَ يقتلُهُ العَطَشُ إِذْ رَأَتْهُ بَغِيٌّ مِنْ بَغَايَا بَنِي إسْرَائِيل، فَنَزَعَتْ مُوقَها فَاسْتَقَتْ لَهُ بِهِ فَسَقَتْهُ فَغُفِرَ لَهَا بِهِ».
«المُوقُ»: الخف. وَ«يُطِيفُ»: يدور حول «رَكِيَّةٍ»: وَهِي البئر.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک آدمی کسی راستے پر چل رہا تھا کہ اسے سخت پیاس لگی، اس نے ایک کنواں پایا تو اس میں اترا اور پانی پیا، پھر باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے گیلی مٹی چاٹ رہا ہے۔ اس آدمی نے کہا: اس کتے کو بھی پیاس سے ویسی ہی تکلیف پہنچی ہے جیسی مجھے پہنچی تھی، چنانچہ وہ کنویں میں اترا، اپنا موزہ پانی سے بھرا، پھر اسے اپنے منہ سے پکڑے رکھا یہاں تک کہ اوپر چڑھ آیا، اور کتے کو پانی پلایا، تو اللہ نے اس کی قدر کی اور اسے بخش دیا۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمارے لیے جانوروں (کے ساتھ بھلائی) میں بھی اجر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر تر جگر والے (جاندار) میں اجر ہے۔“
(متفق علیہ)
اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”تو اللہ نے اس کی قدر کی، اسے بخش دیا اور اسے جنت میں داخل کر دیا۔“
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) کی ایک روایت میں ہے: ”ایک کتا ایک کنویں کے گرد چکر لگا رہا تھا، قریب تھا کہ پیاس اسے مار ڈالے، کہ اچانک بنی اسرائیل کی بدکار عورتوں میں سے ایک بدکار عورت نے اسے دیکھ لیا، تو اس نے اپنا موزہ اتارا اور اس کے ذریعے اس (کتے) کے لیے پانی نکالا اور اسے پلا دیا، تو اسی وجہ سے اسے بخش دیا گیا۔“
«المُوقُ»: موزہ۔ اور «يُطِيفُ»: چکر لگاتا ہے، «رَكِيَّةٍ» کے گرد، اور وہ کنواں ہے۔
وضاحت:
«الثَّرَى» : مٹی۔ (النہایہ 1/211)
«فِي كُلِّ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "اس میں محترم جانور کے ساتھ احسان کرنے کی ترغیب ہے، اور (محترم جانور) وہ ہے جسے قتل کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 7/408، حدیث 2244)
«بَغِيٌّ» : بدکار، زانیہ عورت۔ (النہایہ 1/144)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 126
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 54 (173) و3/ 147 (2363) و4/ 211 (2467)، ومسلم 7/ 44 (2244) (153) و(155).
الحادي عشر: عَنْهُ، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَقدْ رَأيْتُ رَجُلًا يَتَقَلَّبُ في الجَنَّةِ في شَجَرَةٍ قَطَعَهَا مِنْ ظَهْرِ الطَرِيقِ كَانَتْ تُؤذِي المُسْلِمِينَ». رواه مسلم.
وفي رواية: «مَرَّ رَجُلٌ بِغُصْنِ شَجَرَةٍ عَلَى ظَهرِ طَرِيقٍ، فَقَالَ: وَاللهِ لأُنْحِيَنَّ هَذَا عَنِ المُسْلِمينَ لا يُؤذِيهِمْ، فَأُدخِلَ الجَنَّةَ».
وفي رواية لهما: «بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشي بِطَريقٍ وَجَدَ غُصْنَ شَوكٍ عَلَى الطريقِ فأخَّرَه فَشَكَرَ اللهُ لَهُ، فَغَفَرَ لَهُ».
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے ایک آدمی کو جنت میں (نعمتوں کے اندر) گھومتے پھرتے دیکھا، ایک درخت کی وجہ سے جسے اس نے راستے کے بیچ سے کاٹ دیا تھا جو مسلمانوں کو تکلیف دیتا تھا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”ایک آدمی راستے کے اوپر (پڑی) درخت کی ایک شاخ کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں اسے مسلمانوں (کے راستے) سے ضرور ہٹا دوں گا تاکہ یہ انہیں تکلیف نہ دے، تو اسے جنت میں داخل کر دیا گیا۔“
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) کی ایک روایت میں ہے: ”ایک آدمی راستے پر چل رہا تھا کہ اس نے راستے پر کانٹوں والی ایک شاخ پائی تو اسے ہٹا دیا، تو اللہ نے اس کی قدر کی اور اسے بخش دیا۔“
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 127
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 167 (652)، ومسلم 6/ 51 (1914) و8/ 34 (1914) (127) و(128) و(129).
الثاني عشر: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الوُضُوءَ، ثُمَّ أَتَى الجُمعَةَ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْن الجُمُعَةِ وَزِيادَةُ ثَلاثَةِ أيَّامٍ، وَمَنْ مَسَّ الحَصَا فَقَدْ لَغَا» رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر جمعہ کے لیے آیا، اور (خطبہ) غور سے سنا اور خاموش رہا، تو اس کے اس (جمعہ) اور (پچھلے) جمعہ کے درمیان کے اور مزید تین دن کے (گناہ) بخش دیے جاتے ہیں، اور جس نے (خطبے کے دوران) کنکریوں کو چھوا اس نے لغو کام کیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "اس حدیث میں وضو کو اچھی طرح کرنے کا استحباب ہے، اور اسے اچھی طرح کرنا یہ ہے کہ (اعضاء کو) تین تین بار دھوئے، اعضاء کو ملے، (چہرے اور ہاتھ پاؤں کی) چمک کو بڑھائے، دائیں (اعضاء) کو پہلے دھوئے اور اس کی مشہور سنتوں کو ادا کرے۔ اور اس میں یہ بھی ہے کہ جمعہ کے دن امام کے نکلنے سے پہلے نفل پڑھنا مستحب ہے، اور اس میں خطبے کے دوران کنکریوں کو چھونے اور اس جیسے دوسرے فضول کاموں کی ممانعت ہے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 3/328، حدیث 857)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 128
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 3/ 8 (857) (27).
الثالث عشر: عَنْهُ: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا تَوَضَّأ العَبْدُ المُسْلِمُ، أَو المُؤمِنُ فَغَسَلَ وَجْهَهُ خَرَجَ مِنْ وَجْهِهِ كُلُّ خَطِيئَةٍ نَظَرَ إِلَيْهَا بِعَينيهِ مَعَ المَاءِ، أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ المَاءِ، فَإِذا غَسَلَ يَدَيْهِ خَرَجَ مِنْ يَدَيهِ كُلُّ خَطِيئَة كَانَ بَطَشَتْهَا يَدَاهُ مَعَ المَاءِ، أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ المَاءِ، فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيهِ خَرَجَتْ كُلُّ خَطِيئَةٍ مشتها رِجْلاَهُ مَعَ المَاء أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ المَاءِ حَتَّى يَخْرُجَ نَقِيًّا مِنَ الذُّنُوبِ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے ہر وہ گناہ جو اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھ کر کیا تھا پانی کے ساتھ، یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ نکل جاتا ہے، پھر جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں سے ہر وہ گناہ جو اس کے ہاتھوں نے پکڑ کر کیا تھا پانی کے ساتھ، یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ نکل جاتا ہے، پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو ہر وہ گناہ جس کی طرف اس کے پاؤں چل کر گئے تھے پانی کے ساتھ، یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ نکل جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ گناہوں سے پاک صاف ہو کر نکلتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 129
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 1/ 148 (244) (32).
الرابع عشر: عَنْهُ، عن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الصَّلَوَاتُ الخَمْسُ، وَالجُمُعَةُ إِلَى الجُمُعَةِ، وَرَمَضَانُ إِلَى رَمَضَانَ مُكَفِّراتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ إِذَا اجْتُنِبَتِ الكَبَائِرُ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پانچوں نمازیں، اور ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک، اور ایک رمضان دوسرے رمضان تک، ان کے درمیان (ہونے والے گناہوں) کا کفارہ ہیں، جب کبیرہ گناہوں سے بچا جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 130
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 1/ 144 (233) (16).
الخامس عشر: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «ألا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَمْحُو اللهُ بِهِ الخَطَايَا وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟» قَالُوا: بَلَى، يَا رسولَ اللهِ، قَالَ: «إِسْبَاغُ الوُضُوءِ عَلَى المَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الخُطَا إِلَى المَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلاةِ بَعْدَ الصَّلاةِ فَذلِكُمُ الرِّبَاطُ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کے ذریعے اللہ گناہوں کو مٹا دیتا ہے اور درجات بلند کرتا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ”ناگواری (کی حالت) کے باوجود پورا وضو کرنا، مسجدوں کی طرف زیادہ قدم چلنا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، یہی رباط (سرحد کی پہرہ داری کی طرح) ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "إسباغ الوضوء کا مطلب وضو کو مکمل کرنا ہے، اور ناگواریاں سخت سردی اور جسم کی تکلیف وغیرہ سے ہوتی ہیں۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 2/122، حدیث 251)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 131
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 1/ 151 (251).
السادس عشر: عن أبي موسى الأشعرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صَلَّى البَرْدَيْنِ دَخَلَ الجَنَّةَ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«البَرْدَانِ»: الصبح والعصر.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دو ٹھنڈی نمازیں پڑھیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
(متفق علیہ)
«البَرْدَانِ»: فجر اور عصر (کی نمازیں)۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 132
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 150 (574)، ومسلم 2/ 114 (635).
السابع عشر: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا مَرِضَ العَبْدُ أَوْ سَافَرَ كُتِبَ لَهُ مِثْلُ مَا كَانَ يَعْمَلُ مُقِيمًا صَحِيحًا». رواه البخاري.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب بندہ بیمار ہو جاتا ہے یا سفر کرتا ہے تو اس کے لیے اتنا ہی (اجر) لکھا جاتا ہے جتنا وہ گھر پر رہتے ہوئے اور تندرستی کی حالت میں عمل کیا کرتا تھا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 133
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 70 (2996).
الثامن عشر: عن جَابرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ». رواه البخاري، ورواه مسلم مِنْ رواية حُذَيفة - رضي الله عنه.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نیکی صدقہ ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے، اور مسلم نے اسے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے)
وضاحت:
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ والی روایت صحیح مسلم میں ہے۔ (صحیح مسلم 3/82، حدیث 1005)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 134
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 13 (6021) عن جابر.
التاسع عشر: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا إلاَّ كَانَ مَا أُكِلَ مِنْهُ لَهُ صَدَقَةً، وَمَا سُرِقَ مِنهُ لَهُ صَدَقَةً، وَلاَ يَرْزَؤُهُ أَحَدٌ إلاَّ كَانَ لَهُ صَدَقَةً». رواه مسلم.
وفي رواية لَهُ: «فَلاَ يَغْرِسُ المُسْلِمُ غَرْسًا فَيَأْكُلَ مِنْهُ إنْسَانٌ وَلاَ دَابَّةٌ وَلاَ طَيْرٌ إلاَّ كَانَ لَهُ صَدَقة إِلَى يَومِ القِيَامةِ». وفي رواية لَهُ: «لاَ يَغرِسُ مُسْلِمٌ غَرسًا، وَلاَ يَزرَعُ زَرعًا، فَيَأكُلَ مِنهُ إنْسَانٌ وَلاَ دَابَةٌ وَلاَ شَيءٌ، إلاَّ كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً».
وروياه جميعًا من رواية أنس - رضي الله عنه.
قوله: «يَرْزَؤُهُ» أي ينقصه.
ترجمہ
انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے تو اس میں سے جو کچھ کھایا جائے وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے، اور جو اس میں سے چوری ہو جائے وہ (بھی) اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے، اور جو کوئی اس میں سے کچھ کم کرے (لے لے) وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور انہی کی ایک روایت میں ہے: ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے پھر اس میں سے کوئی انسان، کوئی جانور یا کوئی پرندہ کھاتا ہے تو وہ قیامت کے دن تک اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔“
اور انہی کی ایک روایت میں ہے: ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے یا کوئی کھیتی بوتا ہے، پھر اس میں سے کوئی انسان، کوئی جانور یا کوئی بھی چیز کھاتی ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔“
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی بیان کیا ہے۔
آپ ﷺ کا فرمان: «يَرْزَؤُهُ»: یعنی اس میں سے کم کرتا ہے۔
وضاحت:
سیدنا انس رضی اللہ عنہ والی روایت کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ (صحیح بخاری 3/135، حدیث 2320؛ صحیح مسلم 5/28، حدیث 1553 (12) اور (13))
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 135
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 5/ 27 (1552) (7) و(8) و(10) من حديث جابر.
العشرون: عَنْهُ، قَالَ: أراد بنو سَلِمَةَ أَن يَنتقِلوا قرب المسجِدِ فبلغ ذلِكَ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ لهم: «إنَّهُ قَدْ بَلَغَني أنَّكُمْ تُرِيدُونَ أَنْ تَنتَقِلُوا قُربَ المَسجِد؟» فقالُوا: نَعَمْ، يَا رَسُول اللهِ قَدْ أَرَدْنَا ذلِكَ. فَقَالَ: «بَنِي سَلِمَةَ، دِيَارَكُمْ، تُكْتَبْ آثَارُكُمْ، ديَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ». رواه مسلم.
وفي روايةٍ: «إنَّ بِكُلِّ خَطوَةٍ دَرَجَةً». رواه مسلم.
رواه البخاري أيضًا بِمَعناه مِنْ رواية أنس - رضي الله عنه.
وَ«بَنُو سَلِمَةَ» بكسر اللام: قبيلة معروفة مِنَ الأنصار - رضي الله عنهما - وَ«آثَارُهُمْ»: خطاهُم.
ترجمہ
انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: بنو سلمہ نے ارادہ کیا کہ مسجد کے قریب منتقل ہو جائیں، یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ نے ان سے فرمایا: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تم مسجد کے قریب منتقل ہونا چاہتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! ہم نے یہ ارادہ کیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں، اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”بے شک ہر قدم کے بدلے ایک درجہ ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور بخاری نے بھی اسے اسی معنی میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے۔
«بَنُو سَلِمَةَ» لام کے کسرہ کے ساتھ: انصار کا ایک مشہور قبیلہ ہے رضی اللہ عنہم۔ اور «آثَارُهُمْ»: ان کے قدم۔
وضاحت:
سیدنا انس رضی اللہ عنہ والی روایت صحیح بخاری میں ہے۔ (صحیح بخاری 3/29، حدیث 1887)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 136
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 131 (664) (279) و(665) (280) من حديث جابر.
الحادي والعشرون: عن أبي المنذِر أُبيِّ بنِ كَعْب - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَجُلٌ لا أعْلَمُ رَجلًا أبْعَدَ مِنَ المَسْجِدِ مِنْهُ، وَكَانَ لاَ تُخْطِئُهُ صَلاةٌ، فَقيلَ لَهُ أَوْ فَقُلْتُ لَهُ: لَوِ اشْتَرَيْتَ حِمَارًا تَرْكَبُهُ في الظَلْمَاء وفي الرَّمْضَاء؟ فَقَالَ: مَا يَسُرُّنِي أنَّ مَنْزِلي إِلَى جَنْبِ المَسْجِدِ إنِّي أريدُ أَنْ يُكْتَبَ لِي مَمشَايَ إِلَى المَسْجِدِ وَرُجُوعِي إِذَا رَجَعْتُ إِلَى أهْلِي، فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «قَدْ جَمَعَ اللهُ لَكَ ذلِكَ كُلَّهُ» رواه مسلم. وفي رواية: «إنَّ لَكَ مَا احْتَسَبْتَ».
«الرَّمْضَاءُ»: الأرْضُ التي أصابها الحر الشديد.
ترجمہ
سیدنا ابو المنذر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی تھا، میں کسی آدمی کو نہیں جانتا جو اس سے زیادہ مسجد سے دور (رہتا) ہو، اور اس کی کوئی نماز (جماعت سے) نہیں چھوٹتی تھی۔ اس سے کہا گیا، یا (راوی کو شک ہے کہ) میں نے اس سے کہا: اگر تم ایک گدھا خرید لو جس پر اندھیرے میں اور تپتی زمین میں سوار ہو جایا کرو (تو اچھا ہو)؟ اس نے کہا: مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میرا گھر مسجد کے پہلو میں ہو، میں چاہتا ہوں کہ میرا مسجد کی طرف چل کر جانا اور جب میں اپنے گھر والوں کی طرف لوٹوں تو میرا لوٹنا (بھی) میرے لیے لکھا جائے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے تمہارے لیے یہ سب کچھ جمع کر دیا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”بے شک تمہارے لیے وہ (اجر) ہے جس کی تم نے نیت سے امید رکھی۔“
«الرَّمْضَاءُ»: وہ زمین جسے سخت گرمی پہنچی ہو۔
وضاحت:
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "اس میں نماز سے واپسی کے قدموں پر بھی ثواب کا ثبوت ہے جیسا کہ جانے (کے قدموں) پر ثابت ہے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 3/146، حدیث 663)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 137
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 130 (663).
الثاني والعشرون: عن أبي محمد عبدِ اللهِ بنِ عمرو بن العاصِ - رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أرْبَعُونَ خَصْلَةً: أعْلاَهَا مَنيحَةُ العَنْزِ، مَا مِنْ عَامِلٍ يَعْمَلُ بِخَصْلَة مِنْهَا؛ رَجَاءَ ثَوَابِهَا وتَصْدِيقَ مَوْعُودِهَا، إلاَّ أدْخَلَهُ اللهُ بِهَا الجَنَّةَ». رواه البخاري.
«المَنيحَةُ»: أَنْ يُعْطِيَهُ إِيَّاهَا لِيَأكُلَ لَبَنَهَا ثُمَّ يَرُدَّهَا إِلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابو محمد عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چالیس خصلتیں ہیں، ان میں سب سے اعلیٰ (دودھ پینے کے لیے) بکری عاریتاً دینا ہے، جو عمل کرنے والا ان میں سے کسی ایک خصلت پر اس کے ثواب کی امید رکھتے ہوئے اور اس پر کیے گئے وعدے کو سچ جانتے ہوئے عمل کرتا ہے، اللہ اسے اس کی وجہ سے جنت میں داخل کر دیتا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«المَنيحَةُ»: یہ کہ (جانور) کسی کو دے دے تاکہ وہ اس کا دودھ استعمال کرے، پھر اسے واپس کر دے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 138
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 217 (2631).
الثالث والعشرون: عن عَدِي بنِ حَاتمٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سمعت النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بشقِّ تَمْرَةٍ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لهما عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إلاَّ سَيُكَلِّمُهُ رَبُّهُ لَيْسَ بَينَهُ وَبَيْنَهُ تَرْجُمَانٌ، فَيَنْظُرُ أَيْمَنَ مِنْهُ فَلاَ يَرَى إلاَّ مَا قَدَّمَ، وَيَنْظُرُ أَشْأَمَ مِنْهُ فَلاَ يَرى إلاَّ مَا قَدَّمَ، وَيَنظُرُ بَيْنَ يَدَيهِ فَلاَ يَرَى إلاَّ النَّار تِلقَاءَ وَجْهِهِ، فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَو بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ».
ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے (کو صدقہ کرنے) کے ذریعے ہی ہو۔“
(متفق علیہ)
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) کی ایک روایت میں انہی سے ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک سے اس کا رب (قیامت کے دن) اس طرح کلام کرے گا کہ اس کے اور اس کے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہو گا، وہ اپنی دائیں طرف دیکھے گا تو اسے صرف وہی نظر آئے گا جو اس نے آگے بھیجا، اور اپنی بائیں طرف دیکھے گا تو اسے صرف وہی نظر آئے گا جو اس نے آگے بھیجا، اور اپنے سامنے دیکھے گا تو اسے اپنے چہرے کے سامنے آگ ہی نظر آئے گی، لہٰذا آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو، پھر جو (یہ بھی) نہ پائے تو اچھی بات کے ذریعے (بچے)۔“
وضاحت:
«بِشِقِّ تَمْرَةٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "شق التمرہ (شین کے کسرہ کے ساتھ) کھجور کا آدھا حصہ اور اس کا ایک کنارہ ہے۔ اس میں صدقے کی ترغیب ہے، اور یہ کہ تھوڑا صدقہ بھی آگ سے نجات کا سبب ہے۔ اور ترجمان وہ ہے جو ایک زبان کی بات کو دوسری زبان میں بیان کرے۔ اور اس میں یہ بھی ہے کہ اچھی بات آگ سے نجات کا سبب ہے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 4/109، حدیث 1016)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 139
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 136 (1417) و9/ 181 (7512)، ومسلم 3/ 86 (1016) (67) و(68).
الرابع والعشرون: عن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ اللهَ لَيَرْضَى عَنِ العَبْدِ أَنْ يَأكُلَ الأَكْلَةَ، فَيَحمَدَهُ عَلَيْهَا، أَوْ يَشْرَبَ الشَّرْبَةَ، فَيَحْمَدَهُ عَلَيْهَا». رواه مسلم.
وَ«الأَكْلَةُ» بفتح الهمزة: وَهيَ الغَدْوَةُ أَو العَشْوَةُ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ بندے سے اس بات پر راضی ہوتا ہے کہ وہ ایک کھانا کھائے تو اس پر اس کی حمد کرے، یا ایک بار (کوئی چیز) پیے تو اس پر اس کی حمد کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الأَكْلَةُ» ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ: یعنی صبح کا کھانا یا شام کا کھانا۔
وضاحت:
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "الأکلہ: ایک بار کا کھانا، جیسے صبح کا کھانا اور شام کا کھانا۔ اور اس میں کھانے پینے کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد کرنے کا استحباب ہے، اور اگر صرف «الْحَمْدُ لِلَّهِ» کہنے پر اکتفا کرے تو بھی اصل سنت حاصل ہو جاتی ہے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 9/45، حدیث 2734)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 140
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 87 (2734).
الخامس والعشرون: عن أَبي موسى - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ» قَالَ: أرأيتَ إنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ: «يَعْمَلُ بِيَدَيْهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ» قَالَ: أرأيتَ إن لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ: «يُعِينُ ذَا الحَاجَةِ المَلْهُوفَ» قَالَ: أرأيتَ إنْ لَمْ يَسْتَطِعْ، قَالَ: «يَأمُرُ بِالمَعْرُوفِ أوِ الخَيْرِ». قَالَ: أرَأيْتَ إنْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: «يُمْسِكُ عَنِ الشَّرِّ، فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر صدقہ (لازم) ہے۔“ کسی نے عرض کیا: بتائیے اگر وہ (صدقہ کرنے کو کچھ) نہ پائے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ہاتھوں سے کام کرے، اپنے آپ کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ کرے۔“ عرض کیا: بتائیے اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی پریشان حال ضرورت مند کی مدد کرے۔“ عرض کیا: بتائیے اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نیکی یا بھلائی کا حکم دے۔“ عرض کیا: بتائیے اگر وہ (یہ بھی) نہ کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”برائی سے رک جائے، کیونکہ یہ (بھی) صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
«الْمَلْهُوفَ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "ملہوف کا اطلاق حسرت زدہ، مجبور و لاچار اور مظلوم پر ہوتا ہے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 4/101، حدیث 1008)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 141
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 13 (6022)، ومسلم 3/ 83 (1008).