ریاض الصالحین — حدیث نمبر 135
باب: نیکی کے راستوں کی کثرت کا بیان
باب في بيان كثرة طرق الخير
التاسع عشر: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا إلاَّ كَانَ مَا أُكِلَ مِنْهُ لَهُ صَدَقَةً، وَمَا سُرِقَ مِنهُ لَهُ صَدَقَةً، وَلاَ يَرْزَؤُهُ أَحَدٌ إلاَّ كَانَ لَهُ صَدَقَةً». رواه مسلم.
وفي رواية لَهُ: «فَلاَ يَغْرِسُ المُسْلِمُ غَرْسًا فَيَأْكُلَ مِنْهُ إنْسَانٌ وَلاَ دَابَّةٌ وَلاَ طَيْرٌ إلاَّ كَانَ لَهُ صَدَقة إِلَى يَومِ القِيَامةِ». وفي رواية لَهُ: «لاَ يَغرِسُ مُسْلِمٌ غَرسًا، وَلاَ يَزرَعُ زَرعًا، فَيَأكُلَ مِنهُ إنْسَانٌ وَلاَ دَابَةٌ وَلاَ شَيءٌ، إلاَّ كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً».
وروياه جميعًا من رواية أنس - رضي الله عنه.
قوله: «يَرْزَؤُهُ» أي ينقصه.انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے تو اس میں سے جو کچھ کھایا جائے وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے، اور جو اس میں سے چوری ہو جائے وہ (بھی) اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے، اور جو کوئی اس میں سے کچھ کم کرے (لے لے) وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور انہی کی ایک روایت میں ہے: ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے پھر اس میں سے کوئی انسان، کوئی جانور یا کوئی پرندہ کھاتا ہے تو وہ قیامت کے دن تک اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔“
اور انہی کی ایک روایت میں ہے: ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے یا کوئی کھیتی بوتا ہے، پھر اس میں سے کوئی انسان، کوئی جانور یا کوئی بھی چیز کھاتی ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔“
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی بیان کیا ہے۔
آپ ﷺ کا فرمان: «يَرْزَؤُهُ»: یعنی اس میں سے کم کرتا ہے۔