ریاض الصالحین — حدیث نمبر 972
باب: سفر کے لیے سواری پر سوار ہوتے وقت کیا کہے
باب مَا يقول إذا ركب دَابَّة للسفر
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَجَعَلَ لَكُمْ مِنَ الفُلْكِ وَالأنْعَامِ مَا تَرْكَبُونَ لِتَسْتَوُوا عَلَى ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ﴾ [الزخرف: ١٢ - ١٣].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اس نے تمہارے لیے کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو، تاکہ تم ان کی پیٹھوں پر جم کر بیٹھو، پھر جب تم ان پر ٹھیک ہو کر بیٹھ جاؤ تو اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو اور کہو: پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے لیے مسخر کر دیا، اور ہم اسے قابو میں لانے والے نہ تھے، اور یقیناً ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔“ (سورۃ الزخرف: 12-13)
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا اسْتَوَى عَلَى بَعِيرِهِ خَارِجًا إِلَى سَفَرٍ، كَبَّرَ ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ: «سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ. اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ فِي سَفَرِنَا هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى، اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرَنَا هَذَا وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَهُ. اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الأَهْلِ. اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الْمَنْظَرِ وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالأَهْلِ وَالوَلَدِ». وَإِذَا رَجَعَ قَالَهُنَّ. وَزَادَ فِيهِنَّ «آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ». رواه مسلم.
مَعْنَى «مُقْرِنِينَ»: مُطِيقِينَ. وَ«الوَعْثَاءُ» بفتحِ الواوِ وَإسكان العين المهملة وبالثاء المثلثة وبالمد وَهِيَ: الشِّدَّةُ. وَ«الكَآبَةُ» بِالمَدِّ، وَهِيَ: تَغَيُّرُ النَّفْسِ مِنْ حُزْنٍ وَنَحْوهِ. وَ«المُنْقَلَبُ»: المَرْجِعُ.سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر کے لیے نکلتے ہوئے اپنے اونٹ پر سیدھے ہو کر بیٹھ جاتے تو تین مرتبہ «اللهُ أَكْبَرُ» (اللہ سب سے بڑا ہے) کہتے، پھر فرماتے: «سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ فِي سَفَرِنَا هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى، اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرَنَا هَذَا وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَهُ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمَنْظَرِ، وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ وَالْوَلَدِ» (پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے لیے مسخر کر دیا، اور ہم اسے قابو میں لانے والے نہ تھے، اور یقیناً ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ اے اللہ! ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں نیکی اور تقویٰ کا اور ایسے عمل کا سوال کرتے ہیں جسے تو پسند فرمائے۔ اے اللہ! ہم پر ہمارا یہ سفر آسان کر دے اور اس کی دوری ہمارے لیے لپیٹ دے۔ اے اللہ! تو ہی سفر میں ساتھی ہے اور گھر والوں میں (ہمارا) جانشین (نگہبان) ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں سفر کی مشقت سے، غمگین منظر سے، اور مال، گھر والوں اور اولاد میں بری واپسی سے)۔ اور جب آپ ﷺ واپس لوٹتے تو یہی کلمات کہتے اور ان میں یہ اضافہ فرماتے: «آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ» (ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں)۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«مُقْرِنِينَ»: طاقت رکھنے والے۔
«الْوَعْثَاءُ»: واؤ کے فتحہ، عین مہملہ کے سکون، ثاء مثلثہ اور مد کے ساتھ ہے، اور اس کا معنی سختی (مشقت) ہے۔
«الْكَآبَةُ»: مد کے ساتھ ہے، اور اس کا معنی غم وغیرہ کی وجہ سے طبیعت کا بدل جانا ہے۔
«الْمُنْقَلَبُ»: لوٹنے کی جگہ۔
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
وَعثَا: مشقت وشدت، كَآبَةٌ: رنج دہ اور پریشانی کا باعث بات۔
(2)
اَلْمُنْقَلَبُ: واپس لوٹنا۔
فوائد ومسائل: اس دعا کا ایک ایک کلمہ اپنے اندر بڑی معنویت رکھتا ہے، اس لیے یہ ایک انتہائی بلیغ اور جامع دعا ہے۔
اس دور اور زمانہ کی بہترین اور اعلیٰ سواری اونٹ تھا جو صحرائی جہاز کہلاتا تھا اس لیے اس پر سوار کو اپنی بلندی اور برتری کا احساس یا گھمنڈ پیدا ہو سکتا تھا، اس طرح دیکھنے والوں کے دلوں میں اس کی عظمت اور برائی کا خیال پیدا ہو سکتا، جس طرح آج کل ہوائی جہاز اور بہترین گاڑیوں پر سوارہونے والوں کا حال ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ اَللہُ اَکْبَر کہہ کر اس پر تین ضربیں لگائیں اور بتا دیا عظمت و کبریائی صرف اللہ کے لیے ہے، اگلے جملہ میں اس حقیقت کا اعتراف اور اظہار فرمایا کہ اس سواری کو ہمارے لیے مسخر کردینا اور ہم کو اس کے استعمال کی قدرت دینا بھی اللہ کا فضل و کرم ہے، ہمارا اس میں کوئی کمال نہیں اس کے احسان و کرم کے بغیر کہیں بھی ہر قسم کی سواری بے قابو ہو سکتی ہے اور انسان کی تباہی اور موت کا باعث بن سکتی ہے، اس کے بعد فرمایا جس طرح ہم آج اس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں اسی طرح ایک دن اس دنیا سے رخت سفر باندھ کر ہم اپنے آقا اور رب کے حضور پیش ہونے والے ہیں جو اس زندگی کا حاصل اور مقصود و مطلوب ہے، اس لیے ہمیں اس کی فکرو اہتمام اور تیاری سے کسی وقت غافل نہیں ہونا چاہیے، اس لیے آپ صلی اللہ علی وسلم نے اس کے بعد یہ دعا فرمائی اے اللہ!اس سفر میں مجھے نیکی اور پرہیز گاری کی اور ان اعمال کی توفیق عنایت فرما جو تیری رضا اور خوشنودی کے حصول کا باعث ہوں اس کے بعد سفر میں سہولت و آسانی اور اس کے جلد پورا ہونے کی دعا فرمائی اس کے بعد یہ عرض کیا کہ سفر میں میرا اعتماد و بھروسہ تیری ہی رفاقت و مدد پر ہے اور گھر بار اہل وعیال اور مال ومتاع جس کو میں چھوڑکر جا رہا ہوں ان کا نگران و نگہبان بھی تو ہی ہے، پھر آخر میں سفر کی مشقت و زحمت سے یا دوران سفر یا واپسی پر کسی تکلیف دہ حادثہ سے پناہ مانگی ہے، اور سفر سے واپسی پر بھی یہی دعا فرمائی اور آخر میں ان کلمات کا اضافہ فرمایا کہ ہم واپس ہو رہے، اپنے قصوروں اور لغزشوں سے توبہ کرتے ہیں اور ہم اپنے آقا و مولیٰ کی ہی عبادات اور حمدو ثنا کرتے ہیں۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر فرماتے تو اپنی سواری پر چڑھتے اور تین بار «اللہ اکبر» کہتے۔ پھر یہ دعا پڑھتے: «سبحان الذي سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين وإنا إلى ربنا لمنقلبون» ۱؎ اس کے بعد آپ یہ دعا پڑھتے: «اللهم إني أسألك في سفري هذا من البر والتقوى ومن العمل ما ترضى اللهم ہوں علينا المسير واطو عنا بعد الأرض اللهم أنت الصاحب في السفر والخليفة في الأهل اللهم اصحبنا في سفرنا واخلفنا في أهلنا» " اے اللہ! میں اپنے اس سفر میں تجھ سے نیکی اور تقویٰ کا طالب ہوں اور ایسے عمل کی توفیق مانگتا ہوں جس سے تو راضی ہو،۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3447]
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! میں اپنے اس سفر میں تجھ سے نیکی اور تقویٰ کا طالب ہوں اور ایسے عمل کی توفیق مانگتا ہوں جس سے تو راضی ہو، اے اللہ تو اس سفر کو آسان کر دے، زمین کی دوری کو لپیٹ کر ہمارے لیے کم کر دے، اے اللہ تو سفر کا ساتھی ہے، اور گھر میں (گھر والوں کی دیکھ بھال کے لیے) میرا نائب وقائم مقام ہے، اے اللہ! تو ہمارے ساتھ ہمارے سفر میں رہ، اور گھر والوں میں ہماری قائم مقامی فرما۔
2؎:
ہم لوٹنے والے ہیں اپنے گھروالوں میں إِنْ شَاءَ اللہ، توبہ کرنے والے ہیں، اپنے رب کی عبادت کرنے والے ہیں، حمد بیان کرنے والے ہیں۔
علی ازدی کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں سکھایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں جانے کے لیے جب اپنے اونٹ پر سیدھے بیٹھ جاتے تو تین بار اللہ اکبر فرماتے، پھر یہ دعا پڑھتے: «{ سبحان الذي سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين * وإنا إلى ربنا لمنقلبون } اللهم إني أسألك في سفرنا هذا البر والتقوى ومن العمل ما ترضى اللهم ہوں علينا سفرنا هذا اللهم اطو لنا البعد اللهم أنت الصاحب في السفر والخليفة في الأهل والمال» " پاک ہے وہ اللہ جس نے اس (سواری) کو ہمارے تابع کر دیا جب کہ ہم اس کو قابو میں لانے والے نہیں تھے، اور ہمیں اپنے رب ہی کی طرف پلٹ کر جان۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2599]
1۔
توحید یہی ہے کہ انسان کسی بھی موقع پر اپنے رب تعالیٰ کو بھولنے نہ پائے۔
اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت اسی میں ہے۔
کہ ہر ہر عمل میں آپ ﷺ کی اقتداء کی جائے۔
2۔
حدیث کا جملہ (فوضعت الصلوة علیٰ ذلك) اور نماز بھی اسی قاعدے پر ہے۔
ضعیف ہے۔
(علامہ البانی)