ریاض الصالحین — حدیث نمبر 968
باب: سفر میں چلنے، پڑاؤ ڈالنے، رات گزارنے اور سونے کے آداب، رات کو سفر کرنے کا استحباب، جانوروں کے ساتھ نرمی اور ان کی مصلحت کا خیال رکھنا، جو ان کے حق میں کوتاہی کرے اسے ان کا حق ادا کرنے کا حکم دینا، اور جانور پر (کسی کو) پیچھے بٹھانے کا جواز جب وہ اس کی طاقت رکھتا ہو
باب آداب السير والنزول والمبيت والنوم في السفر واستحباب السُّرَى والرفق بالدواب ومراعاة مصلحتها وأمر من قصّر في حقها بالقيام بحقها وجواز الإرداف عَلَى الدابة إِذَا كانت تطيق ذلك
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا إِذَا نَزَلْنَا مَنْزِلًا، لاَ نُسَبِّحُ حَتَّى نَحُلَّ الرِّحَال. رواه أَبُو داود بإسناد عَلَى شرط مسلم.
وَقَوْلُه: «لا نُسَبِّحُ»: أيْ لاَ نُصَلِّي النَّافِلَةَ، ومعناه: أنَّا - مَعَ حِرْصِنَا عَلَى الصَّلاَةِ - لا نُقَدِّمُهَا عَلَى حَطِّ الرِّحَالِ وَإرَاحَةِ الدَّوَابِّ.سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم جب کسی جگہ پڑاؤ ڈالتے تو اس وقت تک (نفل) نماز نہ پڑھتے جب تک کہ (سواریوں سے) کجاوے نہ اتار لیتے۔
(اسے ابوداود نے مسلم کی شرط پر (صحیح) سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«لَا نُسَبِّحُ»: یعنی ہم نفل نماز نہیں پڑھتے تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نماز کی حرص کے باوجود اسے کجاوے اتارنے اور جانوروں کو آرام پہنچانے پر مقدم نہیں کرتے تھے۔