ریاض الصالحین — حدیث نمبر 966

باب: سفر میں چلنے، پڑاؤ ڈالنے، رات گزارنے اور سونے کے آداب، رات کو سفر کرنے کا استحباب، جانوروں کے ساتھ نرمی اور ان کی مصلحت کا خیال رکھنا، جو ان کے حق میں کوتاہی کرے اسے ان کا حق ادا کرنے کا حکم دینا، اور جانور پر (کسی کو) پیچھے بٹھانے کا جواز جب وہ اس کی طاقت رکھتا ہو

باب آداب السير والنزول والمبيت والنوم في السفر واستحباب السُّرَى والرفق بالدواب ومراعاة مصلحتها وأمر من قصّر في حقها بالقيام بحقها وجواز الإرداف عَلَى الدابة إِذَا كانت تطيق ذلك

حدیث نمبر: 966
وعن سهل بن عمرو - وقيل: سهل بن الربيع بن عمرو الأنصاري المعروف بابن الحنظلِيَّة، وَهُوَ من أهل بيعة الرِّضْوَانِ - رضي الله عنه - قَالَ: مَرَّ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بِبَعِيرٍ قَدْ لَحِقَ ظَهْرُهُ بِبَطْنِهِ، فَقَالَ: «اتَّقُوا الله في هذِهِ البَهَائِمِ المُعجَمَةِ، فَارْكَبُوهَا صَالِحَةً، وَكُلُوهَا صَالِحَةً». رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
ترجمہ

سیدنا سہل بن عمرو — اور کہا گیا ہے: سہل بن ربیع بن عمرو انصاری، جو ابن حنظلیہ کے نام سے معروف ہیں اور بیعت رضوان والوں میں سے ہیں — رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ایک اونٹ کے پاس سے گزرے جس کی پیٹھ (بھوک کی وجہ سے) اس کے پیٹ سے لگ چکی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان بے زبان جانوروں کے بارے میں اللہ سے ڈرو، ان پر اچھی حالت میں سواری کرو اور انہیں اچھی حالت میں کھاؤ۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب آداب السفر / حدیث: 966
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 2548) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (3370), انظر الحديث السابق (1629) والآتي (2567)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (2548).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 2548

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2548 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جانوروں اور چوپایوں کی خدمت اور خبرگیری کے حکم کا بیان۔`
سہل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے اونٹ کے پاس سے گزرے جس کا پیٹ اس کی پشت سے مل گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ان بے زبان چوپایوں کے سلسلے میں اللہ سے ڈرو، ان پر سواری بھلے طریقے سے کرو اور ان کو بھلے طریقے سے کھاؤ ۱؎۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2548]
فوائد ومسائل:
مومن(سيئ الملکة) نہیں ہوتا یعنی اپنی مملوکہ چیزوں سے بُرا سلوک نہیں کرتا۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2548 سے ماخوذ ہے۔