ریاض الصالحین — حدیث نمبر 829
باب: مجلس اور ہم نشین کے آداب
باب في آداب المجلس والجليس
حدیث نمبر: 829
وعن حذيفة بن اليمان - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لَعَنَ مَنْ جَلَسَ وَسَطَ الحَلْقَةِ. رواه أَبُو داود بإسنادٍ حسن.
وروى الترمذي عن أبي مِجْلَزٍ: أنَّ رَجُلًا قَعَدَ وَسَطَ حَلْقَةٍ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: مَلْعُونٌ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ - صلى الله عليه وسلم - أَوْ لَعَنَ اللهُ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ - صلى الله عليه وسلم - مَنْ جَلَسَ وَسَطَ الحَلْقَةِ. قَالَ الترمذي: «حديث حسن صحيح».ترجمہ
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس شخص پر لعنت فرمائی جو حلقے کے درمیان بیٹھے۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
اور ترمذی نے ابو مجلز سے روایت کیا ہے کہ ایک آدمی ایک حلقے کے درمیان بیٹھ گیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: محمد ﷺ کی زبان پر ملعون ہے — یا (فرمایا:) اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کی زبان پر لعنت کی ہے — وہ شخص جو حلقے کے درمیان بیٹھے۔
(ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2753 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مجلس کے بیچ میں بیٹھنے کی کراہت کا بیان۔`
ابومجلز سے روایت ہے کہ ایک آدمی حلقہ کے بیچ میں بیٹھ گیا، تو حذیفہ نے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق وہ شخص ملعون ہے جو بیٹھے ہوئے لوگوں کے حلقہ (دائرہ) کے بیچ میں جا کر بیٹھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2753]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس سے مراد وہ آدمی ہے جو مجلس کے کنارے نہ بیٹھ کر لوگوں کی گردنوں کو پھاندتا ہوا بیچ حلقہ میں جا کر بیٹھے، اور لوگوں کے درمیان حائل ہو جائے، البتہ ایسا آدمی جس کا انتظار اسی بنا پر ہو کہ وہ مجلس کے درمیان آ کر بیٹھے تو وہ اس لعنت میں داخل نہیں ہے۔
نوٹ:
(ابومجلز اور حذیفہ رضی اللہ عنہ کے درمیان سند میں انقطاع ہے)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2753 سے ماخوذ ہے۔