حدیث نمبر: 830
وعن أَبي سعيدٍ الخدريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «خَيْرُ المَجَالِسِ أوْسَعُهَا». رواه أَبُو داود بإسنادٍ صحيح عَلَى شرط البخاري.
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بہترین مجلسیں وہ ہیں جو سب سے زیادہ کشادہ ہوں۔“
(اسے ابوداود نے بخاری کی شرط پر صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب آداب النوم والاضطجاع والقعود والمجلس والجليس والرؤيا / حدیث: 830
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 4820) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (4723)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4820).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4820

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4820 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´مجلس کی کشادگی کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " مجالس میں بہتر وہ ہے جو زیادہ کشادہ ہو۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4820]
فوائد ومسائل:
مجلس میں اگرافراد زیادہ ہوں تو حسن ادب اور وقار کا تقاضا ہے کہ حلقہ وسیع کر لیا جائے۔
اور اس قسم کے اعمال میں اتباع ِ فرمان ِ رسول ﷺ کی نیت شامل ہو تو ثواب زیادہ ملتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4820 سے ماخوذ ہے۔