ریاض الصالحین — حدیث نمبر 828
باب: مجلس اور ہم نشین کے آداب
باب في آداب المجلس والجليس
حدیث نمبر: 828
وعن عمرو بن شُعَيْب، عن أبيهِ، عن جَدِّهِ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَ اثْنَيْنِ إِلاَّ بإذْنِهِمَا». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
وفي رواية لأبي داود: «لاَ يُجْلسُ بَيْنَ رَجُلَيْنِ إِلاَّ بِإذْنِهِمَا».ترجمہ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی آدمی کے لیے حلال نہیں کہ وہ دو آدمیوں کے درمیان ان کی اجازت کے بغیر جدائی ڈالے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
اور ابوداود کی ایک روایت میں ہے: ”دو آدمیوں کے درمیان ان کی اجازت کے بغیر نہ بیٹھا جائے۔“