ریاض الصالحین — حدیث نمبر 78
باب: یقین اور توکل کا بیان
باب في اليقين والتوكل
الخامس: عن جابر - رضي الله عنه: أَنَّهُ غَزَا مَعَ النبي - صلى الله عليه وسلم - قِبلَ نَجْدٍ، فَلَمَّا قَفَلَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَفَلَ معَهُمْ، فَأَدْرَكَتْهُمُ القَائِلَةُ في وَادٍ كثير العِضَاه، فَنَزَلَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - وَتَفَرَّقَ النَّاسُ يَسْتَظِلُّونَ بالشَّجَرِ، وَنَزَلَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم تَحتَ سَمُرَة فَعَلَّقَ بِهَا سَيفَهُ وَنِمْنَا نَوْمَةً، فَإِذَا رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَدْعونَا وَإِذَا عِنْدَهُ أعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: «إنَّ هَذَا اخْتَرَطَ عَلَيَّ سَيفِي وَأنَا نَائمٌ فَاسْتَيقَظْتُ وَهُوَ في يَدِهِ صَلتًا، قَالَ: مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ قُلْتُ: اللهُ - ثلاثًا» وَلَمْ يُعاقِبْهُ وَجَلَسَ. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية قَالَ جَابرٌ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - بذَاتِ الرِّقَاعِ، فَإِذَا أَتَيْنَا عَلَى شَجَرَةٍ ظَلِيلَةٍ تَرَكْنَاهَا لرسول الله - صلى الله عليه وسلم - فجاء رَجُلٌ مِنَ المُشْركينَ وَسَيفُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - معَلَّقٌ بالشَّجَرَةِ فَاخْتَرطَهُ، فَقَالَ: تَخَافُنِي؟ قَالَ: «لاَ» فَقَالَ: فَمَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ قَالَ: «الله».
وفي رواية أبي بكر الإسماعيلي في «صحيحه»، قَالَ: مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ قَالَ: «اللهُ». قَالَ: فَسَقَطَ السيفُ مِنْ يَدهِ، فَأخَذَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - السَّيْفَ، فَقَالَ: «مَنْ يَمْنَعُكَ مني؟». فَقَالَ: كُنْ خَيرَ آخِذٍ. فَقَالَ: «تَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إلاَّ الله وَأَنِّي رَسُول الله؟» قَالَ: لاَ، وَلَكنِّي أُعَاهِدُكَ أَنْ لا أُقَاتِلَكَ، وَلاَ أَكُونَ مَعَ قَومٍ يُقَاتِلُونَكَ، فَخَلَّى سَبيلَهُ، فَأَتَى أصْحَابَهُ، فَقَالَ: جئتُكُمْ مِنْ عنْد خَيْرِ النَّاسِ.
قَولُهُ: «قَفَلَ» أي رجع، وَ«الْعِضَاهُ» الشجر الَّذِي لَهُ شوك، و«السَّمُرَةُ» بفتح السين وضم الميم: الشَّجَرَةُ مِنَ الطَّلْح، وهيَ العِظَامُ مِنْ شَجَرِ العِضَاهِ، وَ«اخْتَرَطَ السَّيْف» أي سلّه وَهُوَ في يدهِ. «صَلْتًا» أي مسلولًا، وَهُوَ بفتحِ الصادِ وضَمِّها.سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کے ساتھ نجد کی جانب ایک غزوہ کیا۔ جب رسول اللہ ﷺ واپس لوٹے تو وہ بھی آپ کے ساتھ لوٹے۔ دوپہر کے وقت وہ ایک ایسی وادی میں پہنچے جس میں کانٹے دار درخت بہت تھے۔ رسول اللہ ﷺ (وہاں) اتر پڑے اور لوگ درختوں کا سایہ حاصل کرنے کے لیے بکھر گئے۔ رسول اللہ ﷺ ایک ببول (سمرہ) کے درخت کے نیچے اترے اور اس سے اپنی تلوار لٹکا دی، اور ہم سو گئے۔ اچانک (ہم نے دیکھا کہ) رسول اللہ ﷺ ہمیں بلا رہے ہیں اور آپ کے پاس ایک دیہاتی (بدو) ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے میری تلوار مجھ پر سونت لی جبکہ میں سویا ہوا تھا، میں جاگا تو وہ اس کے ہاتھ میں ننگی تھی۔ اس نے کہا: تمہیں مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے کہا: اللہ۔ تین مرتبہ (فرمایا)۔“ اور آپ ﷺ نے اسے کوئی سزا نہیں دی، اور وہ بیٹھ گیا۔
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم ذات الرقاع (کے غزوے) میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، جب ہم کسی سایہ دار درخت کے پاس پہنچتے تو اسے رسول اللہ ﷺ کے لیے چھوڑ دیتے۔ (ایک دفعہ) مشرکوں میں سے ایک آدمی آیا جبکہ رسول اللہ ﷺ کی تلوار درخت سے لٹکی ہوئی تھی، اس نے اسے سونت لیا اور کہا: کیا تم مجھ سے ڈرتے ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے کہا: تو تمہیں مجھ سے کون بچائے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ۔“
اور ابوبکر اسماعیلی کی «صحیح» کی ایک روایت میں ہے: اس نے کہا: تمہیں مجھ سے کون بچائے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ۔“ (جابر رضی اللہ عنہ نے) کہا: تو تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی، رسول اللہ ﷺ نے تلوار اٹھا لی اور فرمایا: ”(اب) تمہیں مجھ سے کون بچائے گا؟“ اس نے کہا: آپ بہترین پکڑنے والے بنیے (یعنی درگزر فرمائیے)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے کہا: نہیں، لیکن میں آپ سے عہد کرتا ہوں کہ میں آپ سے لڑائی نہیں کروں گا اور نہ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گا جو آپ سے لڑائی کریں۔ چنانچہ آپ ﷺ نے اس کا راستہ چھوڑ دیا۔ وہ اپنے ساتھیوں کے پاس آیا اور کہا: میں تمہارے پاس سب لوگوں سے بہتر شخص کے پاس سے آیا ہوں۔
«قَفَلَ»: یعنی واپس لوٹے۔
«الْعِضَاهُ»: کانٹے دار درخت۔
«السَّمُرَةُ»: سین کے فتحہ اور میم کے ضمہ کے ساتھ: طلح (ببول) کا درخت، اور یہ عضاہ کے بڑے درختوں میں سے ہے۔
«اخْتَرَطَ السَّيْف»: یعنی اس نے تلوار سونت لی (نیام سے نکال لی) اور وہ اس کے ہاتھ میں تھی۔
«صَلْتًا»: یعنی ننگی (بے نیام)، اور یہ صاد کے فتحہ اور ضمہ (دونوں) کے ساتھ ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اس وقت آپ کی حفاظت کا اہتمام نہیں ہوتا تھا۔
اس واقعے کے بعد آپ نے اپنی حفاظت کے اقدامات فرمائے تو آیت نازل ہوئی۔
﴿وَاللَّـهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ﴾ ’’اللہ آپ کو لوگوں سے محفوظ رکھے گا۔
‘‘ (المائدة: 5/67)
اس کے بعد آپ نے حفاظتی اقدامات ختم کر دیے اور حفاظت الٰہیہ ہی پر بھروسہ کیا۔
2۔
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ فوجی لوگ دوپہر کے وقت کہیں چلتے ہوئے جنگل میں قیلولہ کرنا چاہیں تو اپنی پسند کے مطابق سایہ دار درخت تلاش کر سکتے ہیں اور اپنے قائد سے آرام کے لیے الگ ہو سکتے ہیں اور یہ آداب جنگ کے منافی نہیں۔
1۔
ایک روایت کے مطابق اس اعرابی نے تین مرتبہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ آپ کو مجھ سے کون بچائے گا؟ رسول اللہ ﷺ نے ہر مرتبہ یہی جواب دیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ بچائےگا۔
(صحیح البخاري، الجهاد والسیر، حدیث: 2910)
اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اللہ ﷺ کی خصوصی حفاظت فرمائی، بصورت دیگراعرابی کو باربار پوچھنے کی کیا ضرورت تھی جبکہ رسول اللہ ﷺ ہتھیار کے بغیر اس کے سامنے بیٹھےہوئے تھے۔
لیکن جب اعرابی کو احساس ہوا کہ انھیں قتل کرنا میرے بس میں نہیں تو خود کو آپ کے حوالے کر دیا۔
(فتح الباري: 534/7)
2۔
یہ واقعہ غزوہ بنو مصطلق کے قریب قریب ہوا تھا اس مناسبت سے یہاں بیان کردیا گیا وگرنہ بنیادی طور پر اس کا غزوہ بنو مصطلق سے کوئی تعلق نہیں۔
واللہ اعلم۔
چنانچہ وہ آپﷺ کی تلوار لے کر آپﷺ کے سرہانے کھڑا ہوگیا اور کہنے لگا کہ اب آپﷺ کو کون بچائے گا؟ آپﷺ نے فرمایا میرا بچانے والا اللہ ہے۔
آپﷺ نے یہ فرمایا ہی تھا کہ فوراً حضرت جبرائیل تشریف لائے اور اس گنوار کے سینے پر ایک گھونسا مارا اور تلوار اس کے ہاتھ سے گر پڑی‘ جو آپﷺ نے اٹھا لی اور فرمایا کہ اب تجھ کو کون بچائے گا اس نے کہا کوئی نہیں۔
1۔
صحیح بخاری کی ایک روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ پر تلوار سونتنے والے شخص کا نام غورث بن حارث تھا۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4136)
2۔
امام بیہقی ؒ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا جواب سن کر اس دیہاتی کے ہاتھ سے تلوار گر گئی رسول اللہ ﷺنے پکڑ کر فرمایا: ’’اب مجھ سے تجھے کون بچائے گا۔
‘‘ اس نے کہا: مجھے آپ سے اچھے برتاؤ کی امید ہے۔
آپ نے فرمایا: ’’اسلام قبول کرتا ہے؟‘‘ اس نے کہا: اسلام تو قبول نہیں کرتا البتہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ سے قتال نہیں کروں گا۔
اور نہ آپ سے قتال کرنے والوں کا ساتھ ہی دوں گا۔
تو آپ نے اسے چھوڑ دیا۔
اس کے بعد وہ اپنی قوم کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں لوگوں میں سے بہتر شخص کے پاس آیا ہوں۔
(دلائل النبوة للبیهقي: 456/3)
3۔
اس حدیث کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کو اپنے ہتھیاروں سے غافل نہیں ہو نا چاہیے ہاں اگر حالات اتنے سنگین نہ ہوں تو مجاہد اپنا اسلحہ وغیرہ قریب رکھ کر خود آرام کر سکتا ہے۔
واللہ أعلم۔
اس حدیث میں غورث بن حارث نامی مشرک کا واقعہ انتہائی اختصار سے بیان کیا گیا ہے، پورا واقعہ اس طرح ہے کہ جب آپﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ مجھے بچائے گا۔
تو تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی اور بقول ابن اسحاق جبریل علیہ السلام نے اس کو دھکا دیا تو تلوار گر گئی آپﷺ نے تلوار پکڑ کر اسے پوچھا اور فرمایا: اب تمھیں مجھ سے کون بچائے گا؟ اس نے کہا، آپﷺ اچھے پکڑنے والے بنئیے، کیونکہ تیرے سوا کوئی نہیں بچا سکتا آپ نے فرمایا: تم شہادت دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں اس نے کہا میں عہد کرتا ہوں کہ میں آپﷺ سے لڑائی نہیں لڑوں گا اور نہ آپﷺ سے لڑنے والوں کا ساتھ دوں گا۔
اس کے بعد آپ نے اپنے ساتھیوں کو آواز دی ساتھی پہنچے انھوں نے دیکھا کہ ایک اعرابی آپﷺ کے پاس بیٹھا ہے، آپ نے ساتھیوں کو واقعہ سے آگاہ فرمایا، اس کے بعد اسے چھوڑ دیا، اس نے واپس جا کر اپنی قوم کو اس واقعہ سے آگاہ کیا اور آپ کی تعریف کی، بعد میں وہ مسلمان ہو گیا۔
(2)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ نے ہر گروہ کو الگ الگ دو رکعت نماز پڑھائی اس طرح آپ کا دوسرا دوگانہ نفل تھا لیکن دوسرے گروہ کا فرض تھا تو معلوم ہوا نفل نماز پڑھنے والے کے پیچھے فرض نماز پڑھی جا سکتی ہے۔
(3)
مصنف نے نماز کی جتنی صورتیں بیان کی ہیں موقع محل کے مطابق سب صورتیں جائز ہیں جس طرح بھی ممکن ہو نماز پڑھی جائے گی اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث والے طریقہ کو پسند کیا ہے امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابن جبیر رحمۃ اللہ علیہ کی حڈیث کو امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ والے طریقہ کو یعنی حدیث نمبر 308 کو۔
(1)
صلتا: تلوار میان سے نکال لینا۔
(2)
شام السيف: تلوار کو میان میں ڈال لیا۔