ریاض الصالحین — حدیث نمبر 711
باب: سفر وغیرہ کے لیے جدا ہوتے وقت ساتھی کو الوداع کہنے، اسے نصیحت کرنے، اس کے لیے دعا کرنے اور اس سے دعا کی درخواست کرنے کا بیان
باب وداع الصاحب ووصيته عند فراقه للسفر وغيره والدعاء لَهُ وطلب الدعاء مِنْهُ
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَوَصَّى بِهَا إبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إنَّ اللهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدّينَ فَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ أَمْ كُنْتُمْ شُهَدَاءَ إذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ المَوْتُ إذْ قَالَ لِبَنيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِنْ بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ إلهَكَ وَإلهَ آبَائِكَ إبْراهِيمَ وَإسْمَاعِيلَ وَإسْحاقَ إلهًا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ﴾ [البقرة: ١٣٢ - ١٣٣].
وأما الأحاديث فمنها:اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اسی بات کی وصیت ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو کی اور یعقوب نے بھی: اے میرے بیٹو! بے شک اللہ نے تمہارے لیے یہ دین چن لیا ہے، لہٰذا تمہیں موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو۔ کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب کو موت آئی، جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا: تم میرے بعد کس کی عبادت کرو گے؟ انہوں نے کہا: ہم آپ کے معبود اور آپ کے باپ دادا ابراہیم، اسماعیل اور اسحاق کے معبود کی عبادت کریں گے جو ایک ہی معبود ہے، اور ہم اسی کے فرماں بردار ہیں۔“ (سورۃ البقرہ: 132-133)
رہی احادیث تو ان میں سے (چند یہ ہیں):
حديث زيد بن أرقم - رضي الله عنه - الَّذِي سبق في بَابِ إكرام أهْلِ بَيْتِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: قَامَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فِينَا خَطِيبًا، فَحَمِدَ الله، وَأثْنَى عَلَيْهِ، وَوَعَظَ وَذَكَّرَ، ثُمَّ قَالَ: «أمَّا بَعْدُ، ألاَ أيُّهَا النَّاسُ، إنَّمَا أنَا بَشَرٌ يُوشِكُ أَنْ يَأتِيَ رَسُولُ رَبِّي فَأُجِيبَ، وَأنَا تَارِكٌ فِيكُمْ ثَقَلَيْنِ، أوَّلَهُمَا: كِتَابُ اللهِ، فِيهِ الْهُدَى وَالنُّورُ، فَخُذُوا بِكِتَابِ اللهِ وَاسْتَمْسِكُوا بِهِ»، فَحَثَّ عَلَى كِتَابِ اللهِ، وَرَغَّبَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: «وَأَهْلُ بَيْتِي، أذَكِّرُكُمُ اللهَ في أهْلِ بَيْتِي». رواه مسلم، وَقَدْ سَبَقَ بِطُولِهِ.سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی حدیث جو "رسول اللہ ﷺ کے اہل بیت کے اکرام" کے باب میں گزر چکی ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، تو اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، اور وعظ و نصیحت کی، پھر فرمایا: ”اما بعد! سنو اے لوگو! میں تو بس ایک بشر ہوں، قریب ہے کہ میرے رب کا قاصد (موت کا فرشتہ) آئے اور میں (اس کی دعوت) قبول کر لوں، اور میں تم میں دو بھاری (عظیم) چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں: ان میں سے پہلی اللہ کی کتاب ہے، جس میں ہدایت اور نور ہے، لہٰذا اللہ کی کتاب کو لے لو اور اسے مضبوطی سے تھام لو۔“ چنانچہ آپ نے اللہ کی کتاب (پر عمل) کی ترغیب دی اور اس کا شوق دلایا، پھر فرمایا: ”اور (دوسری) میرے اہل بیت ہیں، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ یاد دلاتا ہوں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور یہ پوری تفصیل کے ساتھ گزر چکی ہے)