ریاض الصالحین — حدیث نمبر 65
باب: مراقبہ (یہ دھیان رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہر حال میں دیکھ رہا ہے)
باب المراقبة
السادس: عن أبي هريرةَ - رضي الله عنه: أنَّه سَمِعَ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - يقُولُ: «إنَّ ثَلاثَةً مِنْ بَني إِسْرَائِيلَ: أبْرَصَ، وَأَقْرَعَ، وَأَعْمَى، أَرَادَ اللهُ أَنْ يَبْتَليَهُمْ فَبَعَثَ إِليْهمْ مَلَكًا، فَأَتَى الأَبْرَصَ، فَقَالَ: أَيُّ شَيءٍ أَحَبُّ إلَيْكَ؟ قَالَ: لَوْنٌ حَسَنٌ، وَجِلدٌ حَسَنٌ، وَيَذْهبُ عَنِّي الَّذِي قَدْ قَذِرَنِي النَّاسُ؛ فَمَسَحَهُ فَذَهَبَ عَنْهُ قَذَرُهُ وَأُعْطِيَ لَونًا حَسنًا. فَقَالَ: فَأيُّ المَالِ أَحَبُّ إِليكَ؟ قَالَ: الإِبلُ - أَوْ قالَ: البَقَرُ شكَّ الرَّاوي - فَأُعطِيَ نَاقَةً عُشَرَاءَ، فَقَالَ: بَاركَ الله لَكَ فِيهَا.
فَأَتَى الأَقْرَعَ، فَقَالَ: أَيُّ شَيءٍ أَحَبُّ إلَيْكَ؟ قَالَ: شَعْرٌ حَسَنٌ، وَيَذْهَبُ عَنِّي هَذَا الَّذِي قَذِرَني النَّاسُ؛ فَمَسَحَهُ فَذَهبَ عَنْهُ وأُعْطِيَ شَعرًا حَسَنًا. قالَ: فَأَيُّ المَالِ أَحَبُّ إِليْكَ؟ قَالَ: البَقَرُ، فَأُعْطِيَ بَقَرَةً حَامِلًا، وَقالَ: بَارَكَ الله لَكَ فِيهَا.
فَأَتَى الأَعْمَى، فَقَالَ: أَيُّ شَيءٍ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ: أَنْ يَرُدَّ اللهُ إِلَيَّ بَصَرِي فَأُبْصِرُ النَّاسَ؛ فَمَسَحَهُ فَرَدَّ اللهُ إِلَيْهِ بَصَرهُ. قَالَ: فَأَيُّ المَالِ أَحَبُّ إِليْكَ؟ قَالَ: الغَنَمُ، فَأُعْطِيَ
شَاةً والدًا، فَأَنْتَجَ هذَانِ وَوَلَّدَ هَذَا، فَكانَ لِهذَا وَادٍ مِنَ الإِبلِ، وَلِهذَا وَادٍ مِنَ البَقَرِ، وَلِهَذَا وَادٍ مِنَ الغَنَمِ.
ثُمَّ إنَّهُ أَتَى الأَبْرَصَ في صُورَتِهِ وَهَيئَتِهِ، فَقَالَ: رَجلٌ مِسْكينٌ قَدِ انقَطَعَتْ بِيَ الحِبَالُ في سَفَري فَلا بَلاغَ لِيَ اليَومَ إلاَّ باللهِ ثُمَّ بِكَ، أَسْأَلُكَ بِالَّذي أَعْطَاكَ اللَّونَ الحَسَنَ، والجِلْدَ الحَسَنَ، وَالمَالَ، بَعِيرًا أَتَبَلَّغُ بِهِ في سَفَري، فَقَالَ: الحُقُوقُ كثِيرةٌ. فَقَالَ: كأنِّي أَعْرِفُكَ، أَلَمْ تَكُنْ أَبْرَصَ يَقْذَرُكَ النَّاسُ فقيرًا فأعْطَاكَ اللهُ!؟ فَقَالَ: إِنَّمَا وَرِثْتُ هَذَا المالَ كَابِرًا عَنْ كَابِرٍ، فَقَالَ: إنْ كُنْتَ كَاذِبًا فَصَيَّرَكَ اللهُ إِلَى مَا كُنْتَ.
وَأَتَى الأَقْرَعَ في صُورَتِهِ وَهَيْئَتِهِ، فَقَالَ لَهُ مِثْلَ مَا قَالَ لِهَذا، وَرَدَّ عَلَيهِ مِثْلَ مَا رَدَّ هَذَا، فَقَالَ: إنْ كُنْتَ كَاذِبًا فَصَيَّرَكَ اللهُ إِلَى مَا كُنْتَ.
وَأَتَى الأَعْمَى في صُورَتِهِ وَهَيْئَتِهِ، فَقَالَ: رَجُلٌ مِسْكينٌ وابنُ سَبيلٍ انْقَطَعتْ بِيَ الحِبَالُ في سَفَرِي، فَلا بَلاَغَ لِيَ اليَومَ إلاَّ بِاللهِ ثُمَّ بِكَ، أَسأَلُكَ بالَّذِي رَدَّ عَلَيْكَ بَصَركَ شَاةً أَتَبَلَّغُ بِهَا في سَفري؟ فَقَالَ: قَدْ كُنْتُ أعمَى فَرَدَّ اللهُ إِلَيَّ بَصَرِي، فَخُذْ مَا شِئْتَ وَدَعْ مَا شِئْتَ، فَوَاللهِ ما أجْهَدُكَ اليَومَ بِشَيءٍ أخَذْتَهُ للهِ - عز وجل. فَقَالَ: أَمْسِكْ مالَكَ فِإنَّمَا ابْتُلِيتُمْ. فَقَدْ رضي الله عنك، وَسَخِطَ عَلَى صَاحِبَيكَ» مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
و«النَّاقةُ العُشَرَاءُ» بضم العين وفتح الشين وبالمد: هي الحامِل. قوله:
«أنْتَجَ» وفي رواية: «فَنتَجَ» معناه: تولَّى نِتاجها، والناتج لِلناقةِ كالقابِلةِ للمرأةِ. وقوله: «وَلَّدَ هَذَا» هُوَ بتشديد اللام: أي تولى ولادتها، وَهُوَ بمعنى أنتج في الناقة، فالمولّد، والناتج، والقابلة بمعنى؛ لكن هَذَا لِلحيوان وذاك لِغيرهِ. وقوله: «انْقَطَعَتْ بي الحِبَالُ» هُوَ بالحاءِ المهملةِ والباءِ الموحدة: أي الأسباب. وقوله: «لا أجْهَدُكَ» معناه: لا أشق عليك في رد شيء تأخذه أَوْ تطلبه من مالي. وفي رواية البخاري: «لا أحمَدُكَ» بالحاءِ المهملة والميمِ ومعناه: لا أحمدك بترك شيء تحتاج إِلَيْه، كما قالوا: لَيْسَ عَلَى طولِ الحياة ندم: أي عَلَى فواتِ طولِها.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بنی اسرائیل کے تین آدمی تھے: ایک کوڑھی (برص والا)، ایک گنجا اور ایک اندھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی آزمائش کرنا چاہی تو ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجا۔ وہ کوڑھی کے پاس آیا اور کہا: تمہیں کون سی چیز سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس نے کہا: اچھا رنگ اور اچھی جلد، اور یہ کہ مجھ سے وہ (بیماری) دور ہو جائے جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے گھن کھاتے ہیں۔ چنانچہ اس نے اس پر ہاتھ پھیرا تو اس کی وہ گندگی جاتی رہی اور اسے اچھا رنگ دے دیا گیا۔ پھر اس نے کہا: تمہیں کون سا مال سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس نے کہا: اونٹ، یا کہا: گائے (راوی کو شک ہے)، چنانچہ اسے دس ماہ کی گابھن اونٹنی دے دی گئی، اور (فرشتے نے) کہا: اللہ تمہارے لیے اس میں برکت دے۔ پھر وہ گنجے کے پاس آیا اور کہا: تمہیں کون سی چیز سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس نے کہا: اچھے بال، اور یہ کہ مجھ سے یہ (گنجا پن) دور ہو جائے جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے گھن کھاتے ہیں۔ چنانچہ اس نے اس پر ہاتھ پھیرا تو وہ (گنجا پن) جاتا رہا اور اسے اچھے بال دے دیے گئے۔ اس نے کہا: تمہیں کون سا مال سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس نے کہا: گائے، چنانچہ اسے ایک گابھن گائے دے دی گئی، اور (فرشتے نے) کہا: اللہ تمہارے لیے اس میں برکت دے۔ پھر وہ اندھے کے پاس آیا اور کہا: تمہیں کون سی چیز سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس نے کہا: یہ کہ اللہ میری بینائی مجھے لوٹا دے تاکہ میں لوگوں کو دیکھ سکوں۔ چنانچہ اس نے اس پر ہاتھ پھیرا تو اللہ نے اس کی بینائی اسے لوٹا دی۔ اس نے کہا: تمہیں کون سا مال سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس نے کہا: بکریاں، چنانچہ اسے ایک بچے والی بکری دے دی گئی۔ پھر ان دونوں (کے جانوروں) نے بچے جنے اور اس (کی بکری) نے بھی بچے جنے، یہاں تک کہ اس (کوڑھی) کے لیے اونٹوں سے بھری ایک وادی ہو گئی، اس (گنجے) کے لیے گایوں سے بھری ایک وادی، اور اس (اندھے) کے لیے بکریوں سے بھری ایک وادی۔ پھر وہ (فرشتہ) کوڑھی کے پاس اس کی (پہلی) صورت اور ہیئت میں آیا اور کہا: میں ایک مسکین آدمی ہوں، میرے سفر میں میرے سارے وسائل ختم ہو چکے ہیں، آج (منزل تک) پہنچنے کا کوئی ذریعہ نہیں سوائے اللہ کے، پھر تمہارے۔ میں تم سے اس ذات کے واسطے سے جس نے تمہیں اچھا رنگ، اچھی جلد اور مال عطا کیا، ایک اونٹ مانگتا ہوں جس کے ذریعے میں اپنے سفر میں (منزل تک) پہنچ سکوں۔ اس نے کہا: حقوق (ذمہ داریاں) بہت ہیں۔ اس (فرشتے) نے کہا: گویا میں تمہیں پہچانتا ہوں، کیا تم کوڑھی نہیں تھے کہ لوگ تم سے گھن کھاتے تھے، فقیر تھے، پھر اللہ نے تمہیں (یہ سب) عطا کیا؟! اس نے کہا: میں تو یہ مال باپ دادا سے نسل در نسل وارث ہوا ہوں۔ اس (فرشتے) نے کہا: اگر تم جھوٹے ہو تو اللہ تمہیں ویسا ہی کر دے جیسے تم تھے۔ اور وہ گنجے کے پاس اس کی (پہلی) صورت اور ہیئت میں آیا اور اس سے بھی وہی کہا جو اس (کوڑھی) سے کہا تھا، اور اس نے بھی وہی جواب دیا جو اُس نے دیا تھا، تو (فرشتے نے) کہا: اگر تم جھوٹے ہو تو اللہ تمہیں ویسا ہی کر دے جیسے تم تھے۔ اور وہ اندھے کے پاس اس کی (پہلی) صورت اور ہیئت میں آیا اور کہا: میں ایک مسکین اور مسافر آدمی ہوں، میرے سفر میں میرے سارے وسائل ختم ہو چکے ہیں، آج (منزل تک) پہنچنے کا کوئی ذریعہ نہیں سوائے اللہ کے، پھر تمہارے۔ میں تم سے اس ذات کے واسطے سے جس نے تمہیں تمہاری بینائی لوٹا دی، ایک بکری مانگتا ہوں جس کے ذریعے میں اپنے سفر میں (منزل تک) پہنچ سکوں۔ اس نے کہا: میں اندھا تھا تو اللہ نے مجھے میری بینائی لوٹا دی، پس جو چاہو لے لو اور جو چاہو چھوڑ دو، اللہ کی قسم! آج تم اللہ عزوجل کے لیے جو چیز بھی لو گے میں اس میں تم پر کوئی سختی نہیں کروں گا۔ تو اس (فرشتے) نے کہا: اپنا مال اپنے پاس رکھو، تم (تینوں) کی تو بس آزمائش کی گئی تھی، پس اللہ تم سے راضی ہو گیا اور تمہارے دونوں ساتھیوں سے ناراض ہو گیا۔“
(متفق علیہ)
«النَّاقةُ العُشَرَاءُ»: عین کے ضمہ، شین کے فتحہ اور مد کے ساتھ: اس سے مراد حاملہ (اونٹنی) ہے۔
«أنْتَجَ» اور ایک روایت میں «فَنتَجَ» ہے، اس کا معنی ہے: اس نے اس کے بچہ جننے کی دیکھ بھال کی، اور اونٹنی کے لیے «ناتج» ایسا ہی ہے جیسے عورت کے لیے دائی۔
«وَلَّدَ هَذَا»: لام کی تشدید کے ساتھ ہے، یعنی اس نے اس کے بچہ جننے کی دیکھ بھال کی، اور یہ اونٹنی کے بارے میں «أنتج» کے معنی میں ہے؛ پس «مولّد»، «ناتج» اور «قابلہ» (دائی) ہم معنی ہیں، لیکن یہ (پہلے دو) جانور کے لیے ہیں اور وہ (قابلہ) اس کے علاوہ (انسان) کے لیے۔
«انْقَطَعَتْ بي الحِبَالُ»: یہ حاء مہملہ اور باء موحدہ کے ساتھ ہے، یعنی اسباب (وسائل) ختم ہو گئے۔
«لا أجْهَدُكَ»: اس کا معنی ہے: تم میرے مال میں سے جو چیز لو یا مانگو اسے واپس کرنے میں میں تم پر سختی نہیں کروں گا۔
اور بخاری کی روایت میں «لا أحمَدُكَ» حاء مہملہ اور میم کے ساتھ ہے، اور اس کا معنی ہے: جس چیز کی تمہیں ضرورت ہو اسے چھوڑ دینے پر میں تمہاری تعریف نہیں کروں گا، جیسا کہ (اہلِ عرب) کہتے ہیں: «لَيْسَ عَلَى طولِ الحياة ندم» یعنی لمبی زندگی کے فوت ہو جانے پر (کوئی) ندامت نہیں۔
اس حدیث میں ہے کہ نعمت کا شکر اس کے باقی رہنے اور بڑھنے کے اسباب میں سے ہے۔ اور اس میں اللہ کی کئی نشانیاں ہیں، جیسے فرشتوں کا اثبات اور یہ کہ وہ کبھی انسانوں کی صورت میں بھی آ جاتے ہیں۔ اور اس میں یہ ہے کہ انسان کا امتحان لینا جائز ہے جیسا کہ فرشتہ (امتحان لینے) آیا۔ اور اس میں اللہ کے لیے رضا اور ناراضی (کی صفات) کا اثبات ہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/266، 267)
في الحديث: أن شكر النعمة من أسباب بقائها وزيادتها، وفيه آيات من آيات الله كإثبات الملائكة وأنهم قد يكونون على صورة بني آدم، وفيه أنه يجوز الاختبار للإنسان كما جاء الملك، وفيه إثبات الرضا والسخط لله. شرح رياض الصالحين لابن عثيمين ١/ ٢٦٦ و٢٦٧.
تشریح، فوائد و مسائل
اگر میرا شکر کروگے تونعمت زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تومیرا عذاب بھی سخت ہے، اس آیت کی تفسیر اس حدیث سے بخوبی واضح ہے۔
روایت کےآخر میں نابینا کےالفاظ لاأجھدك منقول ہیں توکتنی بھی بکریاں لےلے میں تجھ سےواپس نہیں مانگوں کابعض نسخوں میں لا أحمدك ہےپھر ترجمہ یوں ہوگا میں تیری تعریف اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک تجھے دركار ہے وہ اللہ کےنام پرنہ لےلے گا۔
انسان کی فطرت ہےوہ بہت جلد اپنی تعریف اس وقت تک نہیں گا جب تک جو تجھے دركار ہے وہ اللہ کےنام پرنہ لےلےگا۔
انسان کا فطرت ہےوہ بہت جلد اپنی پہلی حالت کوبھول جاتا ہے، خاص طور پرمال ودولت والے جوبیشتر غریب ہوتے ہیں پھر وہ دولت مند بن جاتے ہیں اور پھول جاتےہیں کہ وہ پہلے کیا تھے۔
ایسے لوگوں کوخدا سے ڈرنا چاہیے جو اللہ دولت دینے پرقادر ہے، وہ واپس لینے پربھی اسی طرح قادر ہے اور یہ روزانہ ہوتا رہتا دیکھنے کونظر بصیرت درکارہے۔
1۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ انسان کو کفران نعمت سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس کا انجام نعمت کا چھن جانا ہے جیسا کہ کوڑھی اور گنجے کا حشر ہوا۔
ہمیں اللہ کی نعمتوں کا اعتراف کرتے رہنا پھر ان کا شکر بجا لاتے رہنا چاہئے کیونکہ اس طرح خیرو برکت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
’’اور جب تمھارے رب نے اعلان کیا تھا کہ اگر تم شکر کرو گے تو یقیناً میں تمھیں ضرور اور زیادہ دوں گا۔
اور اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بھی شدید ہے۔
‘‘ (ابراہیم: 14/7)
2۔
اس حدیث سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے گنجے پن کا علاج اگر حقیقی بالوں کے اگانے سے کیا جائے تو شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں کیونکہ یہ ایک علاج کی صورت ہے لیکن اگر منصوعی بالوں کی پیوندکاری سے کیا جائے یا اس کی جدید صورت وگ وغیرہ استعمال کی جائے تو اس کی شرعاً ممانعت ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کام کرنے والے پر لعنت کی ارشاد نبوی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے بالوں کی پیوندکاری کرنے والے اور کروانے والی پر لعنت کی ہے۔
(صحیح البخاري، اللباس، حدیث: 5933)
بہرحال جدید طب نے دور حاضر میں ان بالوں کی پیوندکاری کے ذریعے سے گنجے پن کا علاج دریافت کیا ہے اگرچہ یہ علاج بہت مہنگا ہے تاہم اس میں شرعاً کوئی خرابی معلوم نہیں ہوتی۔
واللہ أعلم۔
3۔
انسان کی فطرت ہے کہ وہ بہت جلد اپنی پہلی حالت کو بھول جاتا ہے خاص طور پر وہ لوگ جو پہلے غریب ہوتے ہیں پھر کسی اتفاقی حادثے کی صورت میں مال دار بن جاتے ہیں وہ اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ ہماری اصلیت کیا تھی؟ ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے۔
جو اللہ تعالیٰ دولت دینے پر قادر ہے وہ اسے واپس لینے پر بھی قدرت رکھتا ہے مذکورہ واقعے میں یہی درس عبرت دیا گیا ہے۔
واللہ المستعان۔
«. . . أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: إِنَّ ثَلَاثَةً فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ أَبْرَصَ، وَأَقْرَعَ، وَأَعْمَى . . .»
". . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنی اسرائیل کے لوگوں میں تین آدمی تھے ایک کوڑھی سفید داغ والا، دوسرا گنجا، تیسرا اندھا . . ." [صحيح مسلم/كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ: 7431]
اس حدیث میں شکرگزار اور ناحق شناس بندہ کا بیان ہے۔ بلکہ اگر غور کیجئے تو یہ حدیث سارے عالم کے حال میں ہے یعنی ہم سب لوگ اول حقیقت میں کچھ نہ تھے جان، مال، صحت، علم، حکومت محض اس کے کرم سے سب کو ملی سو جو ہوشیار ہے وہ اپنی حقیقت اور اللہ تعالیٰ کا کرم جان کر شکرگزار ہے اور جو احمق ہے وہ اپنی حقیقت اور اللہ تعالیٰ کے کرم کو بھول کر اپنے سلیقے اور تدبیر اور خاندانی ریاست پر مغرور ہے وہ اللہ سے دور ہے۔ [تحفته الاخيار]
(1)
قذر: نفرت اور کراہت کی۔
(2)
ناقةعشرا: دس ماہ کی گابھن اونٹنی۔
(3)
شاة والدا: بچے والی بکری، یعنی جو بچہ جننے کے بالکل قریب تھی، جننا ہی چاہتی تھی۔
(4)
انتج هذان: ان دونوں یعنی اونٹنی اور گائے والے کوان کا پھل ملا۔
(5)
ولدهذا: اس اندھے سے بچہ حاصل کیا۔
(6)
حبال: حبل کی جمع ہے، اسباب وذرائع سفر مراد ہیں، (7)
اتبلغ عليه: اس کو(بلغه كفايت)
بناسکوں، اس پر اکتفا کروں۔
(8)
كابراعن كبر، ہربڑا صاحب عزت وشرف، اپنے بڑے کا وارث بنتا آرہاہے، (9)
لا اجهدك: تمہیں مشقت اور تکلیف میں نہیں ڈالوں گا۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، جب انسان اپنی اصلیت بھول جاتا ہے، اپنے ماضی کو نظرانداز کرکے ڈینگوں اور فخرو مباہات کا شکار ہوکر یہ سمجھنے لگتا ہے کہ میں تو سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوا ہوں، تو اس کے لیے اللہ کی راہ میں جینا مشکل ہو جاتا ہے اور بسااوقات وہ ناشکر گزاری کی بھینٹ چڑھ کر سب کچھ سے محروم ہو جاتا ہے، لیکن جو انسان اپنے ماضی کو یاد رکھتا ہے، وہ اللہ کا شکر گزار رہتا ہے اور لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ کے مثردہ جانفزا سے متمتع ہوتا ہے، اللہ اپنا شکر گزار بننے کی توفیق بخشے۔