ریاض الصالحین — حدیث نمبر 595
باب: پرہیزگاری (ورع) اور شبہات کو چھوڑ دینے کا بیان
باب الورع وترك الشبهات
حدیث نمبر: 595
وعن عَطِيَّةَ بن عُروة السَّعْدِيِّ الصحابيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَبْلُغُ الْعَبدُ أَنْ يَكُونَ مِنَ المُتَّقِينَ حَتَّى يَدَعَ مَا لاَ بَأسَ بِهِ، حَذَرًا مِمَّا بِهِ بَأسٌ» رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا عطیہ بن عروہ سعدی صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بندہ اس وقت تک متقیوں (کے درجے) تک نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ وہ ان چیزوں کو، جن میں کوئی حرج نہیں، اس ڈر سے نہ چھوڑ دے کہ (کہیں) ان چیزوں میں نہ پڑ جائے جن میں حرج ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2451 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
عطیہ سعدی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بندہ متقیوں کے مقام کو نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ وہ اس بات کو جس میں کوئی حرج نہ ہو، اس چیز سے بچنے کے لیے نہ چھوڑ دے، جس میں برائی ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2451]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں عبد اللہ بن یزید دمشقی ضعیف راوی ہیں)
نوٹ:
(سند میں عبد اللہ بن یزید دمشقی ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2451 سے ماخوذ ہے۔