ریاض الصالحین — حدیث نمبر 594
باب: پرہیزگاری (ورع) اور شبہات کو چھوڑ دینے کا بیان
باب الورع وترك الشبهات
حدیث نمبر: 594
وعن نافِع: أن عُمَرَ بن الخَطّاب - رضي الله عنه - كَانَ فَرَضَ لِلمُهَاجِرينَ الأَوَّلِينَ أَرْبَعَةَ الآفٍ وَفَرَضَ لابْنِهِ ثَلاَثَة آلافٍ وَخَمْسَمئَةٍ، فَقيلَ لَهُ: هُوَ مِنَ المُهَاجِرينَ فَلِمَ نَقَصْتَهُ؟ فَقَالَ: إنَّمَا هَاجَرَ بِهِ أبُوهُ. يقول: لَيْسَ هُوَ كَمَنْ هَاجَرَ بِنَفْسِهِ. رواه البخاري.ترجمہ
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مہاجرین اولین کے لیے (بیت المال سے) چار چار ہزار (کا وظیفہ) مقرر کیا، اور اپنے بیٹے (عبداللہ) کے لیے ساڑھے تین ہزار مقرر کیا، تو ان سے کہا گیا: وہ بھی تو مہاجرین میں سے ہیں، پھر آپ نے ان کا (وظیفہ) کم کیوں کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: اسے تو اس کا باپ ہجرت میں ساتھ لایا تھا۔ وہ کہتے تھے: وہ اس شخص کی طرح نہیں جس نے خود ہجرت کی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)