ریاض الصالحین — حدیث نمبر 482
باب: دنیا سے بے رغبتی (زہد) کی فضیلت، دنیا کم سے کم لینے کی ترغیب اور فقر کی فضیلت
باب فضل الزهد في الدنيا والحث عَلَى التقلل منها وفضل الفقر
حدیث نمبر: 482
وعن عبدِ الله بن الشِّخِّيرِ - بكسر الشينِ والخاء المعجمتين - رضي الله عنه - أنه قَالَ: أتَيْتُ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ يَقْرَأُ: ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ﴾ قَالَ: «يَقُولُ ابْنُ آدَمَ: مَالِي، مالي، وَهَلْ لَكَ يَا ابْنَ آدَمَ مِنْ مَالِكَ إِلاَّ مَا أكَلْتَ فَأفْنَيْتَ، أَو لَبِسْتَ فَأَبْلَيْتَ، أَوْ تَصَدَّقْتَ فَأَمْضَيْتَ؟!». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن شخیر — شین اور خاء معجمہ کے زیر کے ساتھ — رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا جبکہ آپ (یہ آیت) پڑھ رہے تھے: ”تمہیں کثرت (مال) کی چاہت نے غافل کر دیا“، آپ نے فرمایا: ”ابن آدم کہتا ہے: میرا مال، میرا مال! اور اے ابن آدم! تیرے مال میں سے تیرا صرف وہی ہے جو تو نے کھا کر ختم کر دیا، یا پہن کر پرانا کر دیا، یا صدقہ کر کے (آگے) بھیج دیا!“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)