ریاض الصالحین — حدیث نمبر 481
باب: دنیا سے بے رغبتی (زہد) کی فضیلت، دنیا کم سے کم لینے کی ترغیب اور فقر کی فضیلت
باب فضل الزهد في الدنيا والحث عَلَى التقلل منها وفضل الفقر
وعن أَبي عمرو، ويقالُ: أَبو عبدِ الله، ويقالُ: أَبو ليلى عثمان بن عفان - رضي الله عنه: أنَّ النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَيْسَ لاِبْنِ آدَمَ حَقٌّ في سِوَى هذِهِ الخِصَالِ: بَيْتٌ يَسْكُنُهُ، وَثَوْبٌ يُوارِي عَوْرَتَهُ، وَجِلْفُ الخُبز وَالماء». رواه الترمذي، وقال: «حديث صحيح».
قَالَ الترمذي: سَمِعْتُ أَبَا دَاوُد سُلَيْمَانَ بنَ سَالمٍ البَلْخيَّ، يقولُ: سَمِعْتُ النَّضْرَ بْن شُمَيْل، يقولُ: الجِلْفُ: الخُبْز لَيْسَ مَعَهُ إدَامٌ، وقال غَيْرُهُ: هُوَ غَليظُ الخُبُزِ. وقَالَ الهَرَوِيُّ: المُرادُ بِهِ هنَا وِعَاءُ الخُبزِ، كَالجَوَالِقِ وَالخُرْجِ، والله أعلم.سیدنا ابوعمرو — اور کہا جاتا ہے: ابوعبداللہ، اور کہا جاتا ہے: ابولیلیٰ — عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ابن آدم کا ان چیزوں کے سوا کسی چیز میں حق نہیں: رہنے کے لیے ایک گھر، ستر ڈھانپنے کے لیے ایک کپڑا، اور روکھی روٹی اور پانی۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے)
امام ترمذی نے کہا: میں نے ابوداود سلیمان بن سالم بلخی کو کہتے سنا: میں نے نضر بن شمیل کو کہتے سنا: «الْجِلْفُ»: وہ روٹی جس کے ساتھ سالن نہ ہو۔ اور دوسروں نے کہا: اس سے مراد موٹی روٹی ہے۔ اور ہروی نے کہا: یہاں اس سے مراد روٹی کا برتن (تھیلا) ہے، جیسے بورا اور خُرجی، واللہ اعلم۔
تشریح، فوائد و مسائل
عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " دنیا کی چیزوں میں سے ابن آدم کا حق سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ اس کے لیے ایک گھر ہو جس میں وہ زندگی بسر کر سکے اور اتنا کپڑا ہو جس سے وہ اپنا ستر ڈھانپ سکے، اور روٹی اور پانی کے لیے برتن ہوں جن سے وہ کھانے پینے کا جتن کر سکے۔" [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2341]
نوٹ:
(سند میں حریث وہم کے شکار ہوجایا کرتے تھے، اسی لیے اسرائیلی روایات کو انہوں نے مرفوع سمجھ کر روایت کردیا ہے، دیکھیے: الضعیفة رقم: 1063)