ریاض الصالحین — حدیث نمبر 483
باب: دنیا سے بے رغبتی (زہد) کی فضیلت، دنیا کم سے کم لینے کی ترغیب اور فقر کی فضیلت
باب فضل الزهد في الدنيا والحث عَلَى التقلل منها وفضل الفقر
وعن عبدِ الله بن مُغَفَّل - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رجل للنبي - صلى الله عليه وسلم:
يَا رسولَ الله، وَاللهِ إنِّي لأُحِبُّكَ، فَقَالَ: «انْظُرْ مَاذَا تَقُولُ؟» قَالَ: وَاللهِ إنِّي لأُحِبُّكَ، ثَلاَثَ مَرَّات، فَقَالَ: «إنْ كُنْتَ تُحِبُّنِي فَأَعِدَّ لِلْفَقْرِ تِجْفَافًا، فإنَّ الفَقْرَ أسْرَعُ إِلَى مَنْ يُحِبُّني مِنَ السَّيْلِ إِلَى مُنْتَهَاهُ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
«التجفافُ» بكسرِ التاءِ المثناةِ فوقُ وَإسكانِ الجيمِ وبالفاءِ المكررة: وَهُوَ شَيْءٌ يُلْبَسُهُ الفَرَسُ، لِيُتَّقَى بِهِ الأَذَى، وَقَدْ يَلْبَسُهُ الإنْسَانُ.سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”سوچ لو کیا کہہ رہے ہو؟“ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، تین بار (کہا)، تو آپ نے فرمایا: ”اگر تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو فقر (محتاجی) کے لیے ایک ڈھال تیار کر لو، کیونکہ جو مجھ سے محبت کرتا ہے اس کی طرف فقر اس سے بھی زیادہ تیزی سے آتا ہے جتنی تیزی سے سیلاب اپنی انتہا کی طرف جاتا ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«التِّجْفَافُ» تاء مثناۃ فوقیہ کے زیر، جیم کے سکون اور مکرر فاء کے ساتھ: یہ ایک چیز (آہنی پوشش) ہے جو گھوڑے کو پہنائی جاتی ہے تاکہ اس کے ذریعے تکلیف سے بچا جائے، اور کبھی انسان بھی اسے پہنتا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: " جو کہہ رہے ہو اس کے بارے میں سوچ سمجھ لو "، اس نے پھر کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: " جو کہہ رہے ہو اس کے بارے میں سوچ سمجھ لو "، اس نے پھر کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، اسی طرح تین دفعہ کہا تو آپ نے فرمایا: " اگر تم مجھ سے واقعی محبت کرتے ہو تو فقر و محتاجی کا ٹاٹ تیار رکھو اس لیے کہ جو شخص مجھے دوست بنانا چاہتا ہے اس کی طرف فقر اتنی تیزی سے جاتا ہے کہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2350]
نوٹ:
(سند میں (جابر بن عمرو ابو الوازع) وہم کے شکار ہوجایا کرتے تھے، اور اسی لیے یہ منکر حدیث روایت کردی، دیکھیے: الضعیفة رقم: 1681)