حدیث نمبر: 407
وعن أَبي برزة - براء ثُمَّ زاي - نَضْلَة بن عبيد الأسلمي - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ يَومَ القِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ عُمُرِهِ فِيمَ أفنَاهُ؟ وَعَنْ عِلمِهِ فِيمَ فَعَلَ فِيهِ؟ وَعَنْ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ؟ وَفِيمَ أنْفَقَهُ؟ وَعَنْ جِسْمِهِ فِيمَ أَبلاهُ؟». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا ابوبرزہ (باء پھر راء پھر زاء کے ساتھ) نضلہ بن عبید اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن کسی بندے کے دونوں قدم (اپنی جگہ سے) نہیں ہٹیں گے یہاں تک کہ اس سے (ان چیزوں کے بارے میں) پوچھ لیا جائے: اس کی عمر کے بارے میں کہ اسے کس چیز میں ختم کیا؟ اور اس کے علم کے بارے میں کہ اس پر کیا عمل کیا؟ اور اس کے مال کے بارے میں کہ اسے کہاں سے کمایا اور کس چیز میں خرچ کیا؟ اور اس کے جسم کے بارے میں کہ اسے کس چیز میں بوسیدہ کیا؟“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 407
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (946) ، التعليق الرغيب (1 / 76) ، الروض النضير (648) ، تخريج اقتضاء العلم العمل (15 / 1) (الترمذي 2417) , شیخ زبیر علی زئی: (2417) إسناده ضعيف, الأعمش عنعن(تقدم: 169) وللحديث شواهد ضعيفة عند الخطيب ( 441/11) وغيره
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2417).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2417 | سنن دارمي: 554