ریاض الصالحین — حدیث نمبر 408
باب: (اللہ تعالیٰ سے) خوف کا بیان
باب الخوف
حدیث نمبر: 408
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قرأ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: ﴿يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا﴾ [الزلزلة: ٤] ثُمَّ قَالَ: «أَتَدْرونَ مَا أخْبَارهَا»؟ قالوا: الله وَرَسُولُهُ أعْلَمُ. قَالَ: «فإنَّ أَخْبَارَهَا أَنْ تَشْهَدَ عَلَى كُلّ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ بما عَمِلَ عَلَى ظَهْرِهَا، تَقُولُ: عَمِلْتَ كَذَا وكَذَا في يَومِ كَذَا وكَذَا، فَهذِهِ أَخْبَارُهَا». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن صحيح».ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے (یہ آیت) تلاوت فرمائی: ”اس دن وہ (زمین) اپنی خبریں بیان کرے گی۔“ (سورۃ الزلزال: 4) پھر فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو اس کی خبریں کیا ہیں؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر بندے اور بندی کے خلاف اس عمل کی گواہی دے گی جو اس نے اس کی پشت پر کیا، وہ کہے گی: تو نے فلاں فلاں دن یہ یہ عمل کیا تھا، یہی اس کی خبریں ہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3353 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ «إذا زلزلت» سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سورۃ الزلزال کی) آیت «يومئذ تحدث أخبارها» " اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی " (الزلزال: ۴)، پڑھی، پھر آپ نے پوچھا: کیا تم لوگ جانتے ہو اس کی خبریں کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: " اس کی خبریں یہ ہیں کہ اس کی پیٹھ پر یعنی زمین پر ہر بندے نے خواہ مرد ہو یا عورت جو کچھ کیا ہو گا اس کی وہ گواہی دے گی، وہ کہے گی: اس بندے نے فلاں فلاں دن ایسا ایسا کیا تھا، یہی اس کی خبریں ہیں۔" [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3353]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی (الزلزال: 4)
وضاحت:
1؎:
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی (الزلزال: 4)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3353 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2429 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´قیامت کے دن انسانی اعمال پر گواہیوں کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت کریمہ: «يومئذ تحدث أخبارها» کی تلاوت کی اور فرمایا: " کیا تم لوگوں کو معلوم ہے کہ اس کی خبریں کیا ہوں گی؟ " صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: " اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر مرد اور عورت کے خلاف گواہی دے گی، جو کام بھی انہوں نے زمین پر کیا ہو گا، وہ کہے گی کہ اس نے فلاں فلاں دن ایسا ایسا کام کیا "، آپ نے فرمایا: " یہی اس کی خبریں ہیں۔" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2429]

نوٹ:
(سند میں یحییٰ بن ابی سلیمان لین الحدیث راوی ہیں)
نوٹ:
(سند میں یحییٰ بن ابی سلیمان لین الحدیث راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2429 سے ماخوذ ہے۔