ریاض الصالحین — حدیث نمبر 4
باب: تمام اعمال، اقوال اور ظاہری و پوشیدہ احوال میں اخلاص اور نیت کو حاضر رکھنے کا بیان
باب الإخلاص وإحضار النية في جميع الأعمال والأقوال والأحوال البارزة والخفية
وعن أبي عبدِ اللهِ جابر بن عبدِ اللهِ الأنصاريِّ رضي الله عنهم، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - في غَزَاةٍ، فَقالَ: «إِنَّ بالمدِينَةِ لَرِجَالًا ما سِرْتُمْ مَسِيرًا، وَلاَ قَطَعْتُمْ وَادِيًا، إلاَّ كَانُوا مَعَكمْ حَبَسَهُمُ الْمَرَضُ». وَفي روَايَة: «إلاَّ شَرَكُوكُمْ في الأجْرِ». رواهُ مسلمٌ.
ورواهُ البخاريُّ عن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: رَجَعْنَا مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فقال: «إنَّ أقْوامًا خَلْفَنَا بالْمَدِينَةِ مَا سَلَكْنَا شِعْبًا وَلاَ وَاديًا، إلاّ وَهُمْ مَعَنَا؛ حَبَسَهُمُ العُذْرُ».ابو عبداللہ سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک غزوے میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک مدینہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ تم نے جو بھی سفر کیا اور جو بھی وادی طے کی وہ تمہارے ساتھ رہے، انہیں بیماری نے روک رکھا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”مگر وہ اجر میں تمہارے شریک رہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور بخاری نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ غزوۂ تبوک سے واپس لوٹے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک کچھ لوگ ہمارے پیچھے مدینہ میں ہیں، ہم جس بھی گھاٹی اور وادی سے گزرے وہ ہمارے ساتھ تھے، انہیں عذر نے روک رکھا ہے۔“
«شِعْبًا» : «الشِّعب» وہ کشادہ راستہ ہے جو دو پہاڑوں کے درمیان ہو (یعنی گھاٹی)۔ (لسان العرب 7/126)
الشِّعب: ما انفرج بين جبلين. اللسان ٧/ ١٢٦ (شعب).