ریاض الصالحین — حدیث نمبر 5
باب: تمام اعمال، اقوال اور ظاہری و پوشیدہ احوال میں اخلاص اور نیت کو حاضر رکھنے کا بیان
باب الإخلاص وإحضار النية في جميع الأعمال والأقوال والأحوال البارزة والخفية
وعن أبي يَزيدَ مَعْنِ بنِ يَزيدَ بنِ الأخنسِ - رضي الله عنهما - وهو وأبوه وَجَدُّه صحابيُّون، قَالَ: كَانَ أبي يَزيدُ أخْرَجَ دَنَانِيرَ يَتَصَدَّقُ بِهَا، فَوَضعَهَا عِنْدَ رَجُلٍ في الْمَسْجِدِ، فَجِئْتُ فأَخذْتُها فَأَتَيْتُهُ بِهَا. فقالَ: واللهِ، مَا إيَّاكَ أرَدْتُ، فَخَاصَمْتُهُ إِلى رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فقَالَ: «لكَ مَا نَوَيْتَ يَا يزيدُ، ولَكَ ما أخَذْتَ يَا مَعْنُ». رواهُ البخاريُّ.ابو یزید سیدنا معن بن یزید بن اخنس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے — وہ، ان کے والد اور ان کے دادا (تینوں) صحابی ہیں — انہوں نے کہا: میرے والد یزید نے کچھ دینار صدقہ کرنے کے لیے نکالے اور انہیں مسجد میں ایک آدمی کے پاس رکھ دیا، میں آیا اور میں نے وہ لے لیے اور انہیں لے کر والد کے پاس آیا، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے تمہیں (دینے کا) ارادہ نہیں کیا تھا۔ چنانچہ میں ان کا جھگڑا رسول اللہ ﷺ کے پاس لے گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے یزید! تمہارے لیے وہ ہے جس کی تم نے نیت کی، اور اے معن! تمہارے لیے وہ ہے جو تم نے لے لیا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)