ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1342

باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت

باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة

حدیث نمبر: 1342
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: كنا مَعَ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - في غَزاةٍ فقالَ: «إنَّ بِالمَدِينَةِ لَرِجَالًا مَا سِرْتُمْ مَسِيرًا، وَلاَ قَطَعْتُمْ وَادِيًا إِلاَّ كَانُوا مَعَكُمْ، حَبَسَهُمُ المَرَضُ».
وفي رواية: «حَبَسَهُمُ العُذْرُ».
وفي رواية: «إِلاَّ شَرَكُوكُمْ في الأجْرِ». رواه البخاري من رواية أنس، ورواه مسلم من رواية جابر واللفظ لَهُ.
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک غزوے میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مدینہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ تم جو بھی سفر کرتے ہو اور جو بھی وادی طے کرتے ہو، وہ تمہارے ساتھ ہوتے ہیں، انہیں بیماری نے روک رکھا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”انہیں عذر نے روک رکھا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”مگر وہ اجر میں تمہارے شریک ہوتے ہیں۔“
(اسے بخاری نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے، اور مسلم نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے، اور الفاظ مسلم کے ہیں)

وضاحت:
یہ حدیث نمبر 4 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1342
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (4). أخرجه: مسلم 6/ 49 (1911) من حديث جابر بن عبد الله.
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 1911 | سنن ابن ماجه: 2765 | رياض الصالحين: 4
انظر الحديث (٤).