ریاض الصالحین — حدیث نمبر 356

باب: علماء، بڑوں اور اہلِ فضل کی توقیر، انہیں دوسروں پر مقدم کرنا، ان کی مجلسوں کو بلند رکھنا اور ان کے مرتبے کو ظاہر کرنا

باب توقير العلماء والكبار وأهل الفضل وتقديمهم عَلَى غيرهم ورفع مجالسهم وإظهار مرتبتهم

حدیث نمبر: 356
وعن ميمون بن أَبي شَبيب رحمه الله: أنَّ عائشة رضي الله عنها مَرَّ بِهَا سَائِلٌ، فَأعْطَتْهُ كِسْرَةً، وَمَرَّ بِهَا رَجُلٌ عَلَيهِ ثِيَابٌ وَهَيْئَةٌ، فَأقْعَدَتهُ، فَأكَلَ، فقِيلَ لَهَا في ذلِكَ؟ فقَالتْ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أنْزِلُوا النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ». رواه أبو داود. لكن قال: ميمون لم يدرك عائشة. وقد ذكره مسلم في أول صحيحه تعليقًا فقال: وذكر عن عائشة رضي الله عنها قالت: أمرنا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أن ننزل الناس منازلهم، وَذَكَرَهُ الحَاكِمُ أَبُو عبد الله في كتابه «مَعرِفَة عُلُومِ الحَديث» وَقالَ: «هُوَ حديث صحيح».
ترجمہ

میمون بن ابی شبیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے ایک سائل گزرا تو انہوں نے اسے روٹی کا ایک ٹکڑا دے دیا، اور ان کے پاس سے ایک آدمی گزرا جس پر (اچھے) کپڑے تھے اور (اچھی) وضع قطع تھی، تو انہوں نے اسے بٹھایا اور اس نے کھانا کھایا، ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”لوگوں کو ان کے مرتبوں پر رکھو۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے، لیکن انہوں نے کہا ہے: میمون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو نہیں پایا۔ اور مسلم نے اسے اپنی صحیح کے شروع میں تعلیقاً ذکر کیا ہے، چنانچہ کہا: اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ذکر کیا گیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم لوگوں کو ان کے مرتبوں پر رکھیں۔ اور حاکم ابوعبداللہ نے اسے اپنی کتاب «معرفۃ علوم الحدیث» میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے)

وضاحت:
اسے حاکم نے (بھی) معرفۃ علوم الحدیث (ص 217) میں روایت کیا ہے، اور یہ حدیث ضعیف ہے، صحیح نہیں۔ دیکھیے: (معرفۃ انواع علم الحدیث پر محقق کی تعلیق ص 410-411، شرح التبصرۃ والتذکرۃ 2/173)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 356
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, حبيب و تلميذه سفيان الثوري مدلسان وعنعنا, والسند منقطع, وأشار مسلم في مقدمة صحيحه إلي ضعفه, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 168
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4842)، وذكره مسلم في مقدمة صحيحه 1/ 5،
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: وليس كما قال للانقطاع المذكور فيه وغيره كما بينته في (المشكاة) رقم (4989)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4842
والحاكم في معرفة علوم الحديث: ٢١٧، وهو ضعيف غير صحيح، وانظر تعليقي على معرفة أنواع علم الحديث: ٤١٠ - ٤١١، وشرح التبصرة والتذكرة ٢/ ١٧٣.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4842 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ہر آدمی کو اس کے مقام و مرتبہ پر رکھنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ان کے پاس سے ایک بھکاری گزرا تو انہوں نے اس کو روٹی کا ایک ٹکڑا دے دیا، پھر ایک شخص کپڑوں میں ملبوس اور معقول صورت میں گزرا تو انہوں نے اسے بٹھایا اور (اسے کھانا پیش کیا) اور اس نے کھایا، لوگوں نے ان سے اس (امتیاز) کی بابت پوچھا تو وہ بولیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ہر شخص کو اس کے مرتبے پر رکھو ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یحییٰ کی حدیث مختصر ہے، اور میمون نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو نہیں پایا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4842]
فوائد ومسائل:
یہ روایت سندَا ضعیف ہے، لیکن معنی صحیح ہے۔
ہر شخص کے ساتھ اس کے مقام اور مرتبے کی رعایت سے معاملہ کرنا چاہیئے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4842 سے ماخوذ ہے۔