سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب فِي تَنْزِيلِ النَّاسِ مَنَازِلَهُمْ باب: ہر آدمی کو اس کے مقام و مرتبہ پر رکھنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيل , وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ الْيَمَانِ أَخْبَرَهُمْ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، أَنَّ عَائِشَةَ مَرَّ بِهَا سَائِلٌ فَأَعْطَتْهُ كِسْرَةً ، وَمَرَّ بِهَا رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابٌ وَهَيْئَةٌ فَأَقْعَدَتْهُ فَأَكَلَ ، فَقِيلَ لَهَا فِي ذَلِكَ ، فقَالَت قال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْزِلُوا النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ " , قَالَ أَبُو دَاوُد : وَحَدِيثُ يَحْيَى مُخْتَصَرٌ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : مَيْمُونٌ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ .
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ان کے پاس سے ایک بھکاری گزرا تو انہوں نے اس کو روٹی کا ایک ٹکڑا دے دیا ، پھر ایک شخص کپڑوں میں ملبوس اور معقول صورت میں گزرا تو انہوں نے اسے بٹھایا اور ( اسے کھانا پیش کیا ) اور اس نے کھایا ، لوگوں نے ان سے اس ( امتیاز ) کی بابت پوچھا تو وہ بولیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ہر شخص کو اس کے مرتبے پر رکھو ۱؎ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یحییٰ کی حدیث مختصر ہے ، اور میمون نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو نہیں پایا ہے ۔
میمون بن ابوشعیب سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے ایک سائل گزرا تو آپ نے اسے ایک روٹی کا ٹکڑا دیا، پھر ایک دوسرا آدمی گزرا جس نے (اچھے) کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اس کی حالت عمدہ تھی تو انہوں نے اس کو بٹھا کر کھلایا، ان سے اس فرق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: «أَنْزِلُوا النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ» ”ہر شخص کو اس کے مقام پر رکھو۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یحییٰ کی حدیث مختصر ہے“، امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میمون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو نہیں پایا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ان کے پاس سے ایک بھکاری گزرا تو انہوں نے اس کو روٹی کا ایک ٹکڑا دے دیا، پھر ایک شخص کپڑوں میں ملبوس اور معقول صورت میں گزرا تو انہوں نے اسے بٹھایا اور (اسے کھانا پیش کیا) اور اس نے کھایا، لوگوں نے ان سے اس (امتیاز) کی بابت پوچھا تو وہ بولیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ہر شخص کو اس کے مرتبے پر رکھو ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یحییٰ کی حدیث مختصر ہے، اور میمون نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو نہیں پایا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4842]
یہ روایت سندَا ضعیف ہے، لیکن معنی صحیح ہے۔
ہر شخص کے ساتھ اس کے مقام اور مرتبے کی رعایت سے معاملہ کرنا چاہیئے۔