ریاض الصالحین — حدیث نمبر 343
باب: والد اور والدہ کے دوستوں، رشتہ داروں، بیوی اور ان تمام لوگوں سے حسنِ سلوک کی فضیلت جن کی عزت کرنا مستحب ہے
باب فضل بر أصدقاء الأب والأم والأقارب والزوجة وسائر من يندب إكرامه
وعن أَبي أُسَيد - بضم الهمزة وفتح السين - مالك بن ربيعة الساعدي - رضي الله عنه - قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - إذ جَاءهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ،
فَقَالَ: يَا رسولَ اللهِ، هَلْ بَقِيَ مِنْ برِّ أَبَوَيَّ شَيءٌ أَبِرُّهُما بِهِ بَعْدَ مَوتِهمَا؟ فَقَالَ: «نَعَمْ، الصَّلاةُ عَلَيْهِمَا، والاِسْتغْفَارُ لَهُمَا، وَإنْفَاذُ عَهْدِهِمَا مِنْ بَعْدِهِما، وَصِلَةُ الرَّحِمِ الَّتي لا تُوصَلُ إلاَّ بِهِمَا، وَإكرامُ صَدِيقهمَا». رواه أَبُو داود.سیدنا ابواُسید - ہمزہ کے ضمہ اور سین کے فتحہ کے ساتھ - مالک بن ربیعہ ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ بنو سلمہ کا ایک آدمی آپ کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا میرے والدین کے ساتھ نیکی میں سے کوئی ایسی چیز باقی ہے جس کے ذریعے میں ان کی وفات کے بعد ان سے نیکی کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، ان کے لیے دعا کرنا، ان کے لیے مغفرت طلب کرنا، ان کے بعد ان کے عہد (وصیت) کو پورا کرنا، اس رشتہ داری کو جوڑنا جو صرف انہی کے ذریعے جوڑی جاتی ہے، اور ان کے دوست کی عزت کرنا۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)