ریاض الصالحین — حدیث نمبر 342

باب: والد اور والدہ کے دوستوں، رشتہ داروں، بیوی اور ان تمام لوگوں سے حسنِ سلوک کی فضیلت جن کی عزت کرنا مستحب ہے

باب فضل بر أصدقاء الأب والأم والأقارب والزوجة وسائر من يندب إكرامه

حدیث نمبر: 342
وعن عبد الله بن دينار، عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رَجُلًا مِنَ الأعْرَابِ لَقِيَهُ بطَريق مَكَّةَ، فَسَلَّمَ عَلَيهِ عبدُ الله بْنُ عُمَرَ، وَحَمَلَهُ عَلَى حِمَارٍ كَانَ يَرْكَبُهُ، وَأَعْطَاهُ عِمَامَةً كَانَتْ عَلَى رَأسِهِ، قَالَ ابنُ دِينَار: فَقُلْنَا لَهُ: أَصْلَحَكَ اللهُ، إنَّهُمُ الأَعرَابُ وَهُمْ يَرْضَوْنَ باليَسِير، فَقَالَ عبد الله بن عمر: إنَّ أَبَا هَذَا كَانَ وُدًّا لِعُمَرَ بنِ الخطاب - رضي الله عنه - وإنِّي سَمِعتُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ أبرَّ البِرِّ صِلَةُ الرَّجُلِ أَهْلَ وُدِّ أَبِيهِ».
وفي رواية عن ابن دينار، عن ابن عمر: أنَّهُ كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى مَكّةَ كَانَ لَهُ حِمَارٌ يَتَرَوَّحُ عَلَيهِ إِذَا مَلَّ رُكُوبَ الرَّاحِلةِ، وَعِمَامَةٌ يَشُدُّ بِهَا رَأسَهُ، فَبيْنَا هُوَ يَومًا عَلَى ذلِكَ الحِمَارِ إِذْ مَرَّ بِهِ أعْرابيٌّ، فَقَالَ: ألَسْتَ فُلاَنَ بْنَ فُلاَن؟ قَالَ: بَلَى. فَأَعْطَاهُ الحِمَارَ، فَقَالَ: ارْكَبْ هَذَا، وَأَعْطَاهُ العِمَامَةَ وَقالَ: اشْدُدْ بِهَا رَأسَكَ، فَقَالَ لَهُ بعضُ أصْحَابِهِ: غَفَرَ الله لَكَ أعْطَيْتَ هَذَا الأعْرَابيَّ حِمَارًا كُنْتَ تَرَوَّحُ عَلَيهِ، وعِمَامةً كُنْتَ تَشُدُّ بِهَا رَأسَكَ؟ فَقَالَ: إنِّي سَمِعتُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: «إنَّ مِنْ أَبَرِّ البِرِّ أَنْ يَصِلَ الرَّجُلُ أهْلَ وُدِّ أبيهِ بَعْدَ أَنْ يُولِّيَ» وَإنَّ أبَاهُ كَانَ صَديقًا لعُمَرَ - رضي الله عنه.
رَوَى هذِهِ الرواياتِ كُلَّهَا مسلم.
ترجمہ

عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ دیہاتیوں میں سے ایک آدمی انہیں مکہ کے راستے میں ملا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے سلام کیا، اور اسے اس گدھے پر سوار کر دیا جس پر وہ خود سوار ہوتے تھے، اور اسے وہ عمامہ دے دیا جو ان کے سر پر تھا۔ ابن دینار کہتے ہیں: تو ہم نے ان سے کہا: اللہ آپ کا بھلا کرے! یہ دیہاتی لوگ ہیں اور یہ تھوڑی سی چیز پر بھی راضی ہو جاتے ہیں۔ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اس کا باپ (میرے والد) عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا دوست تھا، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”بے شک سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے دوستوں سے صلہ رحمی کرے۔“
اور ایک روایت میں ابن دینار سے ہے، وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ جب وہ مکہ کی طرف نکلتے تو ان کے پاس ایک گدھا ہوتا جس پر وہ آرام کے لیے سواری کرتے جب اونٹنی کی سواری سے اکتا جاتے، اور ایک عمامہ ہوتا جس سے وہ اپنا سر باندھتے۔ ایک دن وہ اسی گدھے پر (سوار) تھے کہ ان کے پاس سے ایک دیہاتی گزرا، تو انہوں نے کہا: کیا تم فلاں بن فلاں نہیں ہو؟ اس نے کہا: کیوں نہیں (میں وہی ہوں)۔ تو انہوں نے اسے گدھا دے دیا اور کہا: اس پر سوار ہو جاؤ، اور اسے عمامہ دے دیا اور کہا: اس سے اپنا سر باندھ لو۔ تو ان کے بعض ساتھیوں نے ان سے کہا: اللہ آپ کی مغفرت کرے! آپ نے اس دیہاتی کو وہ گدھا دے دیا جس پر آپ آرام کے لیے سواری کرتے تھے، اور وہ عمامہ دے دیا جس سے آپ اپنا سر باندھتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”بے شک سب سے بڑی نیکیوں میں سے یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے فوت ہو جانے کے بعد اس کے دوستوں سے صلہ رحمی کرے۔“ اور اس (دیہاتی) کا باپ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دوست تھا۔
(یہ تمام روایات مسلم نے روایت کی ہیں)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 342
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 6 (2552) (11) و(13).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2552 | سنن ترمذي: 1903 | سنن ابي داود: 5143 | رياض الصالحين: 341

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2552 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
عبداللہ بن دینار رحمۃ اللہ علیہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ جب وہ مکہ کے سفر پر روانہ ہوئے تو ان کے ساتھ ایک گدھا ہوتا،جب وہ اونٹ کی سواری سے اکتا جاتے تو اس پر سوارہوکر آرام حاصل کرتے اورایک پگڑی تھی،جسے اپنے سرپر باندھتے تھے،ایک دن وہ اس گدھے پر سوار تھے کہ اس دوران،ان کے پاس سے ایک بدوی گزرا،چنانچہ انہوں نے پوچھا،کیاتم فلان بن فلان کے بیٹے نہیں ہو،اس نے کہا،کیوں نہیں تو انہوں نے اسے اپناگدھا دے دیا اورفرمایا،اس پر سوار ہوجا اور پگڑی دی کہ... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:6515]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
يتروح عليه: اس پر راحت و سکون حاصل کرتے۔
(2)
بعد ان يولي: جب وہ پشت پھیر جائے، غائب ہو یا فوت ہو جائے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6515 سے ماخوذ ہے۔