ریاض الصالحین — حدیث نمبر 275
باب: عورتوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کا بیان
باب الوصية بالنساء
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَفْرَكْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَةً إنْ كَرِهَ مِنْهَا خُلُقًا رَضِيَ مِنْهَا آخَرَ»، أَوْ قَالَ: «غَيْرَهُ». رواه مسلم.
وقولُهُ: «يَفْرَكْ» هُوَ بفتح الياءِ وإسكان الفاء وفتح الراءِ معناه: يُبْغِضُ، يقالُ: فَرِكَتِ المَرأةُ زَوْجَهَا، وَفَرِكَهَا زَوْجُهَا، بكسر الراء يفْرَكُهَا بفتحها: أيْ أبْغَضَهَا، والله أعلم.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی مومن (شوہر) کسی مومنہ (بیوی) سے بغض نہ رکھے، اگر اسے اس کی کوئی عادت ناپسند ہو گی تو اس کی کوئی دوسری (عادت) پسند بھی ہو گی۔“ یا آپ ﷺ نے (آخَرَ کی جگہ) «غَيْرَهُ» فرمایا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«يَفْرَكْ»: یاء کے زبر، فاء کے سکون اور راء کے زبر کے ساتھ ہے، اس کا معنی ہے: بغض رکھے۔ کہا جاتا ہے: «فَرِكَتِ المَرْأَةُ زَوْجَهَا» (عورت نے اپنے شوہر سے بغض رکھا) اور «فَرِكَهَا زَوْجُهَا» (اس کے شوہر نے اس سے بغض رکھا)، (ماضی میں) راء کے زیر کے ساتھ اور «يَفْرَكُهَا» (مضارع میں) راء کے زبر کے ساتھ، یعنی اس سے بغض رکھا۔ واللہ اعلم۔