ریاض الصالحین — حدیث نمبر 274
باب: عورتوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کا بیان
باب الوصية بالنساء
وعن عبد الله بن زَمْعَةَ - رضي الله عنه: أنَّهُ سَمِعَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - يَخْطُبُ، وَذَكَرَ النَّاقَةَ وَالَّذِي عَقَرَهَا، فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «﴿إِذ انْبَعَثَ أشْقَاهَا﴾ انْبَعَثَ لَهَا رَجُلٌ عَزيزٌ، عَارِمٌ مَنيعٌ في رَهْطِهِ»، ثُمَّ ذَكَرَ النِّسَاءَ، فَوعَظَ فِيهنَّ، فَقَالَ: «يَعْمِدُ أحَدُكُمْ فَيَجْلِدُ امْرَأتَهُ جَلْدَ العَبْدِ فَلَعَلَّهُ يُضَاجِعُهَا مِنْ آخِرِ يَومِهِ» ثُمَّ وَعَظَهُمْ في ضَحِكِهمْ مِنَ الضَّرْطَةِ، وَقالَ: «لِمَ يَضْحَكُ أَحَدُكُمْ مِمَّا يَفْعَلُ؟!». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ. «وَالعَارِمُ» بالعين المهملة والراء: هُوَ الشِّرِّيرُ المفسِدُ، وقوله: «انْبَعَثَ»، أيْ: قَامَ بسرعة.سیدنا عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ نے (صالح علیہ السلام کی) اونٹنی اور اس شخص کا ذکر کیا جس نے اس کی کونچیں کاٹی تھیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:) جب ان میں کا سب سے بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا، (یعنی) اس (اونٹنی کو مارنے) کے لیے ایک ایسا آدمی اٹھا جو (اپنی قوم میں) طاقتور، شریر اور اپنے قبیلے میں (بڑی) حمایت والا تھا۔“ پھر آپ نے عورتوں کا ذکر کیا اور ان کے بارے میں نصیحت فرمائی، چنانچہ فرمایا: ”تم میں سے کوئی (اس طرح) قصد کرتا ہے کہ اپنی بیوی کو غلام کی طرح کوڑے مارتا ہے، پھر شاید دن کے آخر میں (یعنی رات کو) اسی کے ساتھ ہم بستر ہوتا ہے۔“ پھر آپ نے انہیں (کسی کے) ہوا خارج ہونے (کی آواز) پر ہنسنے کے بارے میں نصیحت کی اور فرمایا: ”تم میں سے کوئی اس کام پر کیوں ہنستا ہے جو وہ خود بھی کرتا ہے؟!“
(متفق علیہ)
«وَالعَارِمُ»: بغیر نقطے والے عین اور راء کے ساتھ: شریر اور فسادی کو کہتے ہیں۔
اور «انْبَعَثَ»: یعنی تیزی سے اٹھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
اس روایت کو اسحاق بن راہویہ نے اپنی سند میں وصل کیا ہے۔
سورۃ والشمس مکہ میں اتری حدیث میں ہے آپ عشاء کی نماز میں یہ سورت اوراسی کے برابر کی سورت پڑھتے۔
(و القمرِ إِذَا تَلاھَا)
اور چاند جب کہ اس کے پیچھے آئے یعنی سورج چھپ جائے اور چاند چمکنے لگے پھر دن کی قسم کھائی جب کہ وہ منور ہو جائے۔
امام جریر فرماتے ہیں کہ ان سب میں ضمیر ھا کا مرجع شمس ہے کیونکہ ا س کا ذکر چل رہا ہے۔
ابن ابی حاتم کی ایک روایت میں ہے کہ جب رات آتی ہے تواللہ پاک فرماتا ہے میرے بندوں کو میری ایک بہت بڑی خلق نے چھپا لیا پس مخلوق رات سے ہیبت کرتی ہے، اس کے پیدا کرنے والے سے اور زیادہ ہیبت چاہئے پھر آسمان کی قسم کھاتا ہے۔
یہاں جو ما ہے یہ مصدریہ بھی ہوسکتا ہے، یعنی آسمان اور اس کی بناوٹ کی قسم اور ما بمعنی من کے بھی ہوسکتا ہے تو مطلب یہ ہوگا کہ آسمان کی قسم اور اس کے بنانے والے کی قسم۔
مترجم مرحوم مولانا وحید الزماں نے یہی ترجمہ اختیار فرمایا ہے۔
(وحیدی)
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو بےجا پیٹنے سے منع فرمایا ہے نیز پاد کی آواز کی طرف توجہ نہ دینے کی ترغیب دی ہے۔
دور جاہلیت میں لوگ پاد کی آواز سن کر ہنسا کرتے تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ جب ایسی چیز واقع ہو تو اس کی طرف توجہ ہی نہ دی جائے۔
حضرت لوط علیہ السلام کی قوم میں یہ حرکت عام تھی کہ وہ اپنی مجالس میں جان بوجھ کر پاد مارتے پھر اس پر ہنسا کرتے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔
واللہ اعلم۔
قرآن کریم نے اس اونٹنی کے قتل کا واقعہ ان الفاظ میں بیان کیا ہے۔
﴿كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا (11)
إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا (12)
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا (13)
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنبِهِمْ فَسَوَّاهَا﴾ ’’(قوم)
ثمود نے اپنی سر کشی کی وجہ سے جھٹلادیا۔
جب اس قوم کا سب سے بڑا بد بخت اٹھ کھڑا ہوا تو ان سے اللہ کے رسول (صالح)
نے کہا اللہ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کا خیال رکھو۔
انھوں نے اس (رسول)
کو جھٹلایا اور اونٹنی کو مار ڈالاتو ان کے رب نے ان کے گناہ کی وجہ سے انھیں پیس کر ہلاک کردیا پھر اس (بستی)
کو برابر یعنی ملیامیٹ کردیا۔
‘‘ (الشمس11-
13)
روایات میں اس کا نام قدار بن سالف بتایا گیا ہے جو بڑا شریر اور مضبوط جسم والا تھا۔
رسول اللہ ﷺ نے عزت و قوت میں اسے ابو زمعہ جیسا قراردیا ہے جس کا نام اسود بن مطلب تھا جو اپنی قوم میں رسہ گیر تھا اور رسول اللہ ﷺ کا مذاق اڑانے والے ان لوگوں میں سےتھا جن کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ﴾ ’’قیناًآپ کی طرف سے ہم مذاق کرنے والوں کو کافی ہیں۔
‘‘ (الحجر: 95/15)
حضرت جبرئیل ؑ نے اپنا پر مار کر اسے اندھا کردیا تھا۔
(عمدة القاري: 11/97۔
98)
(1)
عزيز، طاقت ور، سب پر غالب، معزز۔
(2)
عارم: بدخلق، شریر، مفسدہ پرداز، (3)
منيع: مضبوط، قوی جس پر کوئی قابونہ پاسکے، یہ آدمی قدار بن سالف نامی تھا۔
عبداللہ بن زمعہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دن اس اونٹنی کا (مراد صالح علیہ السلام کی اونٹنی) اور جس شخص نے اس اونٹنی کی کوچیں کاٹی تھیں کا ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ نے یہ آیت «إذ انبعث أشقاها» تلاوت کی، اس کام کے لیے ایک «شرِّ» سخت دل طاقتور، قبیلے کا قوی و مضبوط شخص اٹھا، مضبوط و قوی ایسا جیسے زمعہ کے باپ ہیں، پھر میں نے آپ کو عورتوں کا ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ نے فرمایا: " آخر کیوں کوئی اپنی بیوی کو غلام کو کوڑے مارنے کی طرح کوڑے مارتا ہے اور جب کہ اسے توقع ہوتی ہے کہ وہ اس دن کے آخری حصہ میں (یعنی رات میں) اس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3343]
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں صالح علیہ السلام کی اونٹنی کی کوچیں کاٹنے والے بدبخت کے ذکر کے ساتھ اسلام کی دو اہم ترین اخلاقی تعلیمات کا ذکر ہے۔ 1۔
اپنی شریک زندگی کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور 2۔
مجلس میں کسی کی ریاح زورسے خارج ہو جانے پر نہ ہنسنے کا مشورہ، کس حکیمانہ پیرائے میں آپﷺ نے دونوں باتوں کی تلقین کی ہے! قابلِ غور ہے، فداہ أبي وأمي۔