ریاض الصالحین — حدیث نمبر 270
باب: یتیم، بیٹیوں اور تمام کمزوروں، مسکینوں اور شکستہ دل لوگوں کے ساتھ نرمی، ان سے حسن سلوک، ان پر شفقت، ان کے ساتھ تواضع اور ان کے لیے عاجزی کا پہلو جھکانے کا بیان
باب ملاطفة اليتيم والبنات وسائر الضعفة والمساكين والمنكسرين والإحسان إليهم والشفقة عليهم والتواضع معهم وخفض الجناح لهم
وعن أَبي شُرَيحٍ خُوَيْلِدِ بن عمرو الخزاعِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «اللَّهُمَّ إنِّي أُحَرِّجُ حَقَّ الضَّعِيفَينِ: اليَتِيم وَالمَرْأةِ» حديث حسن رواه النسائي بإسناد جيد.
ومعنى «أُحَرِّجُ»: أُلْحِقُ الحَرَجَ وَهُوَ الإثْمُ بِمَنْ ضَيَّعَ حَقَّهُمَا، وَأُحَذِّرُ مِنْ ذلِكَ تَحْذِيرًا بَليغًا، وَأزْجُرُ عَنْهُ زجرًا أكيدًا.سیدنا ابوشریح خویلد بن عمرو خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! میں دو کمزوروں، یتیم اور عورت، کے حق (کو ضائع کرنے) کو گناہ قرار دیتا ہوں۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے نسائی نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«أُحَرِّجُ» کا معنی ہے: جو ان دونوں کا حق ضائع کرے، میں اسے حرج یعنی گناہ کا مستحق ٹھہراتا ہوں، اور اس سے سخت ڈراتا ہوں اور تاکید کے ساتھ اس سے روکتا ہوں۔