ریاض الصالحین — حدیث نمبر 269

باب: یتیم، بیٹیوں اور تمام کمزوروں، مسکینوں اور شکستہ دل لوگوں کے ساتھ نرمی، ان سے حسن سلوک، ان پر شفقت، ان کے ساتھ تواضع اور ان کے لیے عاجزی کا پہلو جھکانے کا بیان

باب ملاطفة اليتيم والبنات وسائر الضعفة والمساكين والمنكسرين والإحسان إليهم والشفقة عليهم والتواضع معهم وخفض الجناح لهم

حدیث نمبر: 269
وعن عائشة رضي الله عنها، قَالَتْ: جَاءتني مِسْكينةٌ تَحْمِلُ ابْنَتَيْنِ لَهَا، فَأطْعَمْتُها ثَلاثَ تَمرَات، فَأعْطَتْ كُلَّ وَاحِدَة مِنْهُمَا تَمْرَةً وَرَفَعتْ إِلَى فِيها تَمْرَةً لِتَأكُلها، فَاسْتَطعَمَتهَا ابْنَتَاهَا، فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ الَّتي كَانَتْ تُريدُ أَنْ تَأكُلَهَا بَيْنَهُما، فَأعجَبَنِي شَأنُهَا، فَذَكَرْتُ الَّذِي صَنَعَتْ لرسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «إنَّ الله قَدْ أوْجَبَ لَهَا بها الجَنَّةَ، أَوْ أعتَقَهَا بِهَا مِنَ النَّارِ». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک مسکین عورت اپنی دو بیٹیوں کو اٹھائے ہوئے میرے پاس آئی، میں نے اسے تین کھجوریں کھانے کو دیں، تو اس نے ان دونوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور دے دی اور ایک کھجور کھانے کے لیے اپنے منہ کی طرف اٹھائی، تو اس کی دونوں بیٹیوں نے وہ (بھی) اس سے کھانے کو مانگ لی، چنانچہ جو کھجور وہ خود کھانا چاہتی تھی اسے اس نے ان دونوں کے درمیان دو ٹکڑے کر کے بانٹ دیا۔ مجھے اس کا یہ معاملہ بہت اچھا لگا، تو میں نے اس کا یہ عمل رسول اللہ ﷺ سے ذکر کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے اس (عمل) کی وجہ سے اس کے لیے جنت واجب کر دی، یا (فرمایا:) اس کی وجہ سے اسے (جہنم کی) آگ سے آزاد کر دیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 269
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 38 (2630) (148).