ریاض الصالحین — حدیث نمبر 203

باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم

باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلا شَفِيعٍ يُطَاعُ﴾ [غافر:١٨]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ نَصِيرٍ﴾ [الحج:٧١].
وأمّا الأحاديث فمنها: حديث أبي ذر - رضي الله عنه - المتقدم في آخر باب المجاهدة.

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ظالموں کا نہ کوئی دلی دوست ہو گا اور نہ کوئی ایسا سفارشی جس کی بات مانی جائے۔“ (سورۃ غافر: 18)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔“ (سورۃ الحج: 71)
اور جہاں تک احادیث کا تعلق ہے تو ان میں سے ایک سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو باب المجاہدہ کے آخر میں گزر چکی ہے۔

حدیث نمبر: 203
وعن جابر - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اتَّقُوا الظُّلْمَ؛ فَإنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ القِيَامَةِ. وَاتَّقُوا الشُّحَّ؛ فَإِنَّ الشُّحَّ أهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ. حَمَلَهُمْ عَلَى أَنْ سَفَكُوا دِمَاءهُمْ، وَاسْتَحَلُّوا مَحَارِمَهُمْ». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن اندھیرے ہوں گے۔ اور بخل (و حرص) سے بچو، کیونکہ بخل نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا، اس نے انہیں اس پر آمادہ کیا کہ انہوں نے (ایک دوسرے کا) خون بہایا اور اپنی حرام چیزوں کو حلال کر لیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 203
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 18 (2578).