ریاض الصالحین — حدیث نمبر 204
باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم
باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم
حدیث نمبر: 204
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَتُؤَدُّنَّ الحُقُوقَ إِلَى أهْلِهَا يَومَ القِيَامَةِ، حَتَّى يُقَادَ للشَّاةِ الجَلْحَاءِ مِنَ الشَّاةِ القَرْنَاءِ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن تم ضرور حق داروں کو ان کے حقوق ادا کرو گے، یہاں تک کہ بے سینگ بکری کا بدلہ سینگ والی بکری سے لیا جائے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«الجَلْحَاءِ» : وہ (بکری) جس کے سینگ نہ ہوں۔ (النہایہ 1/284)
الجلحاء: التي لا قرن لها. النهاية ١/ ٢٨٤.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2582 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"قیامت کے روز حق والوں کو ان کا حق دلوایا جائے گا حتیٰ کہ بے سینگ بکری کو سینگ والی بکری سے اس کا بدلہ دلوایا جائے گا۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6580]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
جلحاء: بےسینگ۔
(2)
قرناء: سینگ والی۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن حیوانات کو بھی اٹھایا جائے گا اور ان کو بھی ایک دوسرے سے بدلا دلوایا جائے گا، لیکن چونکہ وہ مکلف نہیں ہیں اس لیے ان کے لیے جنت یا دوزخ نہیں ہے۔
(1)
جلحاء: بےسینگ۔
(2)
قرناء: سینگ والی۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن حیوانات کو بھی اٹھایا جائے گا اور ان کو بھی ایک دوسرے سے بدلا دلوایا جائے گا، لیکن چونکہ وہ مکلف نہیں ہیں اس لیے ان کے لیے جنت یا دوزخ نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6580 سے ماخوذ ہے۔