ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1725

باب: فاسق، بدعتی اور ان جیسے لوگوں کو «سید» (سردار) وغیرہ کہہ کر مخاطب کرنے کی ممانعت

باب النهي عن مخاطبة الفاسق والمبتدع ونحوهما بِسَيِّد ونحوه

حدیث نمبر: 1725
عن بُريَدَةَ - رضي الله عنه - قالَ: قالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَقُولُوا لِلْمُنَافِقِ سَيِّدٌ، فَإنَّهُ إنْ يَكُ سَيِّدًا فَقَدْ أسْخَطْتُمْ رَبَّكُمْ - عز وجل». رواه أبو داود بإسنادٍ صحيح.
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”منافق کو سید (سردار) نہ کہو، کیونکہ اگر وہ (واقعی) سردار ہو تو تم نے اپنے رب عزوجل کو ناراض کر دیا۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1725
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 4977) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, ضعيف, قتادة عنعن, ولحديثه شاهد ضعيف عند الحاكم (المستدرك 311/4), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 173
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4977)، والنسائي في «الكبرى» (10073).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4977

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4977 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´غلام یا لونڈی اپنے آقا یا مالکن کے لیے «رب» کا لفظ استعمال نہ کریں۔`
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم لوگ منافق کو سید نہ کہو اس لیے کہ اگر وہ سید ہے (یعنی قوم کا سردار ہے یا غلام و لونڈی اور مال والا ہے) تو تم نے اپنے رب کو ناراض کیا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4977]
فوائد ومسائل:
ارشاد باری تعالیٰ ہے: (وللہِ العزةُ ولرسولِه وللمومنينَ) (المنا فقون:٨) عزت تو صرف اللہ کے لیے اس رسول ﷺ کے لیےاور مومنین کے لیے ہے۔
کسی منافق کی اس طرح سےعزت کرنا جائز نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4977 سے ماخوذ ہے۔