ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1641

باب: قزع، یعنی سر کا کچھ حصہ مونڈنے اور کچھ چھوڑ دینے کی ممانعت، اور مرد کے لیے (نہ کہ عورت کے لیے) پورا سر مونڈنے کا جواز

باب النهي عن القَزَع وَهُوَ حلق بعض الرأس دون بعض ، وإباحة حَلْقِهِ كُلّهِ للرجل دون المرأة

حدیث نمبر: 1641
وعن عليٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ تَحْلِقَ المَرْأةُ رَأسَهَا. رواه النسائي.
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ عورت اپنا سر مونڈے۔
(اسے نسائی نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1641
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , محدثین: د. ماهر الفحل: وهو حديث ضعيف
تخریج حدیث أخرجه: النسائي 8/ 130، والترمذي (914)، وهو حديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: وكذا الترمذي وأعله بالإضطراب في إسناده وبيانه في (الضعيفة) رقم (678)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 914

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 914 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´عورتوں کے بال مونڈانے کی حرمت کا بیان۔`
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ عورت اپنا سر مونڈوائے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 914]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(اس سند میں اضطراب ہے جس کو مؤلف نے بیان کر دیا ہے، جیسا کہ اگلی حدیث میں آ رہا ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 914 سے ماخوذ ہے۔