ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1640

باب: قزع، یعنی سر کا کچھ حصہ مونڈنے اور کچھ چھوڑ دینے کی ممانعت، اور مرد کے لیے (نہ کہ عورت کے لیے) پورا سر مونڈنے کا جواز

باب النهي عن القَزَع وَهُوَ حلق بعض الرأس دون بعض ، وإباحة حَلْقِهِ كُلّهِ للرجل دون المرأة

حدیث نمبر: 1640
وعن عبد الله بن جعفر رضي الله عنهم: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - أمْهَلَ آلَ جَعْفَر ثَلاَثًا، ثُمَّ أتَاهُمْ، فَقَالَ: «لاَ تَبْكُوا عَلَى أخِي بَعْدَ اليَوْمِ» ثُمَّ قَالَ: «ادْعُوا لِي بَنِي أَخِي» فَجِيءَ بِنَا كَأنَّنَا أفْرُخٌ فَقَالَ: «ادْعُوا لِي الحَلاَّقَ» فَأمرَهُ، فَحَلَقَ رُؤُوسَنَا. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح عَلَى شرط البخاري ومسلم.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ) کے گھر والوں کو (ان کی شہادت کے بعد) تین دن کی مہلت دی، پھر ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”آج کے بعد میرے بھائی پر مت رونا۔“ پھر فرمایا: ”میرے بھتیجوں کو میرے پاس بلاؤ۔“ تو ہمیں لایا گیا گویا کہ ہم (پرندوں کے) چوزے ہیں۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس حجام کو بلاؤ۔“ پھر آپ ﷺ نے اسے حکم دیا تو اس نے ہمارے سر مونڈ دیے۔
(اسے ابوداود نے بخاری اور مسلم کی شرط پر صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1640
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 4192) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (4463), أخرجه النسائي (5229 وسنده صحيح)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4192).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4192 | سنن نسائي: 5230

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4192 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´سر منڈانا کیسا ہے؟`
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جعفر کے گھر والوں کو تین دن کی مہلت دی پھر آپ ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: " آج کے بعد میرے بھائی پر تم نہ رونا ۱؎ " پھر فرمایا: " میرے پاس میرے بھتیجوں کو بلاؤ " تو ہمیں آپ کی خدمت میں لایا گیا، ایسا لگ رہا تھا گویا ہم چوزے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " حجام کو بلاؤ " اور آپ نے اسے حکم دیا تو اس نے ہمارے سر مونڈے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4192]
فوائد ومسائل:
بچوں کے بال مونڈ دینے میں کوئی حرج نہیں، اسی طرح مردوں کو بھی جائز ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4192 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 5230 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´بچے کے سر کے کچھ بال مونڈنے اور کچھ چھوڑنے کی ممانعت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» (کچھ بال مونڈنے اور کچھ چھوڑ دینے) سے منع فرمایا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5230]
اردو حاشہ: قزع سے مراد یہی ہے کہ کچھ بال مونڈ دیے جائیں، کچھ چھوڑ دیے جائیں۔ (تفصیل کےلیے دیکھیں حدیث:5051)
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5230 سے ماخوذ ہے۔