ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1519
باب: غیبت کی حرمت اور زبان کی حفاظت کا حکم
باب تحريم الغيبة والأمر بحفظ اللسان
حدیث نمبر: 1519
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ وَقَاهُ اللهُ شَرَّ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ، وَشَرَّ مَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ دَخَلَ الجَنَّةَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے اللہ نے اس چیز کے شر سے بچا لیا جو اس کے دونوں جبڑوں کے درمیان ہے (یعنی زبان)، اور اس چیز کے شر سے جو اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے (یعنی شرمگاہ)، وہ جنت میں داخل ہوگا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)