ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1518
باب: غیبت کی حرمت اور زبان کی حفاظت کا حکم
باب تحريم الغيبة والأمر بحفظ اللسان
حدیث نمبر: 1518
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لا تُكْثِرُوا الكَلاَمَ بِغَيْرِ ذِكْرِ اللهِ؛ فَإنَّ كَثْرَةَ الكَلاَمِ بِغَيْرِ ذِكْرِ اللهِ تَعَالَى قَسْوَةٌ لِلقَلْبِ! وإنَّ أبْعَدَ النَّاسِ مِنَ اللهِ القَلْبُ القَاسِي». رواه الترمذي.ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے ذکر کے بغیر زیادہ باتیں نہ کیا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کے بغیر زیادہ باتیں کرنا دل کی سختی (کا سبب) ہے، اور بے شک لوگوں میں اللہ سے سب سے زیادہ دور سخت دل (والا) ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2411 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´زبان کی حفاظت سے متعلق ایک اور باب`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ذکر الٰہی کے سوا کثرت کلام سے پرہیز کرو اس لیے کہ ذکر الٰہی کے سوا کثرت کلام دل کو سخت بنا دیتا ہے اور لوگوں میں اللہ سے سب سے زیادہ دور سخت دل والا ہو گا۔" [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2411]

اردو حاشہ:
نوٹ:
1۔
(سند میں ابراہیم میں قدرے کلام ہے، یہ حدیث رسول ﷺنہیں بلکہ عیسیٰ علیہ السلام کے اقوال میں سے ہے جس کو ابراہیم نے حدیث رسول بنا دیا ہے، دیکھیے: الضعیفة: 908، و 920)
نوٹ:
1۔
(سند میں ابراہیم میں قدرے کلام ہے، یہ حدیث رسول ﷺنہیں بلکہ عیسیٰ علیہ السلام کے اقوال میں سے ہے جس کو ابراہیم نے حدیث رسول بنا دیا ہے، دیکھیے: الضعیفة: 908، و 920)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2411 سے ماخوذ ہے۔