ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1488

باب: دعا کا حکم، اس کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی کچھ دعاؤں کا بیان

باب الأمر بالدعاء وفضله وبيان جمل من أدعيته صلى الله عليه وسلم

حدیث نمبر: 1488
وعن أَبي الفضل العباس بن عبد المطلب - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسول الله عَلِّمْني شَيْئًا أسْألُهُ الله تَعَالَى، قَالَ: «سَلوا الله العَافِيَةَ» فَمَكَثْتُ أَيَّامًا، ثُمَّ جِئْتُ فَقُلتُ: يَا رسولَ الله عَلِّمْنِي شَيْئًا أسْألُهُ الله تَعَالَى، قَالَ لي: «يَا عَبَّاسُ، يَا عَمَّ رسول اللهِ، سَلُوا الله العَافِيَةَ في الدُّنيَا والآخِرَةِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا ابوالفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جو میں اللہ تعالیٰ سے مانگا کروں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ سے عافیت مانگو۔“ پھر میں کچھ دن ٹھہرا رہا، پھر (دوبارہ) آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جو میں اللہ تعالیٰ سے مانگا کروں۔ آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے عباس! اے رسول اللہ کے چچا! اللہ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الدعوات / حدیث: 1488
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، المشكاة (2490 / التحقيق الثاني) ، الصحيحة (1523) (الترمذي 3514) , شیخ زبیر علی زئی: (3514) سنده ضعيف, فيه يزيد بن أبى زياد ضعيف و حديث الطبراني (330/11۔331 ح 11908) و الحاكم (529/1 ح 1939، وصححه الحاكم و وافقه الذهبي) سنده حسن وهو يغني عنه
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (3514)، وقال: «حديث صحيح».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3514

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3514 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´اللہ سے عافیت طلب کرنے کا باب۔`
عباس بن عبدالمطلب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھائیے جسے میں اللہ رب العزت سے مانگتا رہوں، آپ نے فرمایا: " اللہ سے عافیت مانگو "، پھر کچھ دن رک کر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا: مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جسے میں اللہ سے مانگتا رہوں، آپ نے فرمایا: " اے عباس! اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا! دنیا و آخرت میں عافیت طلب کرو۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3514]
اردو حاشہ:
وضاحت:
نوٹ:
(سند میں یزید بن ابی زیاد ضعیف راوی ہیں، لیکن متابعات وشواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ملاحظہ ہو) (الصحیحة رقم: 1523)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3514 سے ماخوذ ہے۔