ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1487
باب: دعا کا حکم، اس کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی کچھ دعاؤں کا بیان
باب الأمر بالدعاء وفضله وبيان جمل من أدعيته صلى الله عليه وسلم
حدیث نمبر: 1487
وعن عِمْرَانَ بن الحُصَينِ رضي الله عنهم: أنَّ النبيّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَّمَ أبَاهُ حُصَيْنًا كَلِمَتَيْنِ يَدْعُو بهما: «اللَّهُمَّ أَلْهِمْني رُشْدِي، وَأَعِذْنِي مِنْ شَرِّ نَفْسي». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان کے والد حصین کو دو کلمے سکھائے جن کے ساتھ وہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ أَلْهِمْنِي رُشْدِي، وَأَعِذْنِي مِنْ شَرِّ نَفْسِي» (اے اللہ! میرے دل میں میری بھلائی (اور ہدایت) ڈال دے اور مجھے میرے نفس کے شر سے پناہ دے۔)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3483 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
عمران بن حصین کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے باپ سے پوچھا: " اے حصین! آج کل تم کتنے معبودوں کو پوجتے ہو؟ " میرے باپ نے جواب دیا سات کو چھ زمین میں (رہتے ہیں) اور ایک آسمان میں، آپ نے پوچھا: " ان میں سے کس کی سب سے زیادہ رغبت دلچسپی، امید اور خوف و ڈر کے ساتھ عبادت کرتے ہو؟ " انہوں نے کہا: اس کی جو آسمان میں ہے، آپ نے فرمایا: " اے حصین! سنو، اگر تم اسلام لے آتے تو میں تمہیں دو کلمے سکھا دیتا وہ دونوں تمہیں برابر نفع پہنچاتے رہتے "، پھر جب حصین اسلام لے آئے تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے وہ دونوں کلمے سکھا دیجئیے جنہیں سکھانے کا آپ نے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3483]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! تو مجھے میری بھلائی کی باتیں سکھا دے، اور میرے نفس کے شر سے مجھے بچا لے۔
نوٹ:
(حسن بصری کا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے لقاء و سماع نہیں ہے، نیز ’’شبیب بن شیبہ‘‘ مجہول راوی ہیں)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3483 سے ماخوذ ہے۔