ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1489
باب: دعا کا حکم، اس کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی کچھ دعاؤں کا بیان
باب الأمر بالدعاء وفضله وبيان جمل من أدعيته صلى الله عليه وسلم
حدیث نمبر: 1489
وعن شَهْرِ بن حَوشَبٍ، قَالَ: قُلْتُ لأُمِّ سَلَمة رضي الله عنها، يَا أمَّ المؤمِنينَ، مَا كَانَ أكثْرُ دعاءِ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا كَانَ عِنْدَكِ؟ قالت: كَانَ أكْثَرُ دُعائِهِ: «يَا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
شہر بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: اے ام المؤمنین! جب رسول اللہ ﷺ آپ کے پاس ہوتے تو آپ ﷺ کی سب سے زیادہ (کی جانے والی) دعا کون سی ہوتی تھی؟ انہوں نے فرمایا: آپ ﷺ کی سب سے زیادہ دعا یہ ہوتی تھی: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» (اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3522 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے «یا مقلب القلوب …» بکثرت پڑھنے کا بیان۔`
شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے ام سلمہ رضی الله عنہا سے پوچھا: ام المؤمنین! جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام آپ کے یہاں ہوتا تو آپ کی زیادہ تر دعا کیا ہوتی تھی؟ انہوں نے کہا: آپ زیادہ تر: «يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك» " اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر جما دے "، پڑھتے تھے، خود میں نے بھی آپ سے پوچھا: اے اللہ کے رسول! آپ اکثر یہ دعا: «يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك» کیوں پڑھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: " اے ام سلمہ! کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہے جس کا دل اللہ کی انگلیوں میں سے اس کی دو انگ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3522]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر جما دے۔
2؎:
اے ہمارے پروردگار! ہمیں ہدایت دے دینے کے بعد ہمارے دلوں میں کجی (گمراہی) نہ پیدا کر۔
(آل عمران:8)
وضاحت:
1؎:
اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر جما دے۔
2؎:
اے ہمارے پروردگار! ہمیں ہدایت دے دینے کے بعد ہمارے دلوں میں کجی (گمراہی) نہ پیدا کر۔
(آل عمران:8)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3522 سے ماخوذ ہے۔