ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1326

باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت

باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة

حدیث نمبر: 1326
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا غَزَا، قَالَ: «اللَّهُمَّ أنْتَ عَضْديِ وَنَصِيرِي، بِكَ أَحُولُ، وَبِكَ أَصُولُ، وَبِكَ أُقَاتِلُ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب جہاد کرتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَنَصِيرِي، بِكَ أَحُولُ، وَبِكَ أَصُولُ، وَبِكَ أُقَاتِلُ» (اے اللہ! تو ہی میرا بازو اور میرا مددگار ہے، تیری ہی مدد سے میں تدبیر کرتا ہوں، تیری ہی مدد سے میں حملہ کرتا ہوں، اور تیری ہی مدد سے میں لڑتا ہوں)۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1326
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 2632) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (3584), قتادة عنعن, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 96
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (2632)، والترمذي (3584)، وقال: «حديث حسن غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3584 | سنن ابي داود: 2632

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3584 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´لڑائی کے وقت کی دعا کا بیان`
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جہاد کرتے (لڑتے) تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم أنت عضدي وأنت نصيري وبك أقاتل» " اے اللہ! تو میرا بازو ہے، تو ہی میرا مددگار ہے اور تیرے ہی سہارے میں لڑتا ہوں۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3584]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! تو میرا بازو ہے، تو ہی میرا مدد گار ہے اور تیرے ہی سہارے میں لڑتا ہوں۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3584 سے ماخوذ ہے۔