ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1325
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
حدیث نمبر: 1325
وعن سهل بن سعد - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «ثِنْتَانِ لاَ تُرَدَّانِ، أَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ: الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ وَعِنْدَ البَأسِ حِيْنَ يُلْحِمُ بَعْضُهُم بَعضًا». رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دو (دعائیں) رد نہیں کی جاتیں، یا (فرمایا:) بہت کم رد کی جاتی ہیں: اذان کے وقت کی دعا، اور لڑائی کے وقت (کی دعا) جب لوگ ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو جائیں۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2540 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´مڈبھیڑ کے وقت دعا (کی قبولیت) کا بیان۔`
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " دو (وقت کی) دعائیں رد نہیں کی جاتیں، یا کم ہی رد کی جاتی ہیں: ایک اذان کے بعد کی دعا، دوسرے لڑائی کے وقت کی، جب دونوں لشکر ایک دوسرے سے بھڑ جائیں۔" موسیٰ کہتے ہیں: مجھ سے رزق بن سعید بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا وہ ابوحازم سے روایت کرتے ہیں وہ سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ نے فرمایا: " اور بارش کے وقت کی۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2540]

فوائد ومسائل:
اذان اور قتال دونوں عمل اللہ کا کلمہ بلند کرنے کے لئے ہیں۔
لہذا ان اوقات م میں دعایئں قبول ہوتی ہیں۔
درج زیل حدیث میں جہاد میں معمولی وقت لگانے کی فضیلت کا ذکر آرا ہے۔
خیال رہے کہ بارش کے وقت کا جملہ صحیح سند سے ثابت نہیں ہے۔
(علامہ البانی)

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2540 سے ماخوذ ہے۔