ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1323

باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت

باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة

حدیث نمبر: 1323
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا يَجِدُ الشَّهِيدُ مِنْ مَسِّ القَتْلِ إِلاَّ كَمَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ مِنْ مَسِّ القَرْصَةِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شہید قتل ہونے کی تکلیف بس اتنی ہی محسوس کرتا ہے جتنی تم میں سے کوئی چٹکی کاٹے جانے کی تکلیف محسوس کرتا ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1323
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح، ابن ماجة (2802) (الترمذي 1668) , شیخ زبیر علی زئی: (1668) إسناده ضعيف / ن 3163، جه 2802, محمد بن عجلان مدلس و عنعن (تقدم: 1084) وللحديث شواھد ضعيفة
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (1668)، وقال: «حديث حسن صحيح غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 3163 | سنن ترمذي: 1668 | سنن ابن ماجه: 2802

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3163 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´شہید کو پہنچنے والی تکلیف کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " شہید کو قتل کے وار سے بس اتنی ہی تکلیف محسوس ہوتی ہے جتنی تم میں سے کسی کو چیونٹی کے کاٹنے سے محسوس ہوتی ہے (پھر اس کے بعد تو آرام ہی آرام ہے)۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3163]
اردو حاشہ: شہادت کی خوشی اور جذبئہ ایمان کی شدت قتل کی تکلیف کا احساس ختم کردیتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3163 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2802 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اللہ کی راہ میں شہادت کی فضیلت۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " شہید کو قتل سے اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے جتنی کہ تمہیں چیونٹی کاٹنے سے ہوتی ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2802]
اردو حاشہ:
فائدہ: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے حسن قرار دیا ہے۔
اور (الموسوعة الحديثية کے محققین نے اس کی سند کو قوی قراردیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الإمام أحمد: 235/334/3)
والصحيحة للالباني، رقم: 960)
بہرحال یہ بھی شہید پر اللہ کا انعام ہےکہ اس پر جان نکلنے کا عمل آسان کردیا جاتا ہےاور اس کے لیے یہ تکلیف ناقابل برداشت نہیں ہوتی۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2802 سے ماخوذ ہے۔