ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1322
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
حدیث نمبر: 1322
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ طَلَبَ الشَّهَادَةَ صَادِقًا أُعْطِيَهَا ولو لَمْ تُصِبْهُ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے سچے دل سے شہادت طلب کی، اسے وہ (شہادت کا اجر) دے دیا جاتا ہے، اگرچہ وہ (شہادت) اسے حاصل نہ ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)