ریاض الصالحین — حدیث نمبر 111
باب: مجاہدہ (نفس کے خلاف جدوجہد) کا بیان
باب في المجاهدة
السابع عشر: عن سعيد بن عبد العزيز، عن ربيعة بن يزيد، عن أَبي إدريس الخولاني، عن أبي ذر جندب بن جُنادة - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - فيما يروي، عن اللهِ تبارك وتعالى، أنَّهُ قَالَ: «يَا عِبَادي، إنِّي حَرَّمْتُ الظُلْمَ عَلَى نَفْسي وَجَعَلْتُهُ بيْنَكم مُحَرَّمًا فَلا تَظَالَمُوا. يَا عِبَادي، كُلُّكُمْ ضَالّ إلاَّ مَنْ هَدَيْتُهُ فَاستَهدُوني أهْدِكُمْ. يَا عِبَادي، كُلُّكُمْ جَائِعٌ إلاَّ مَنْ أطْعَمْتُهُ فَاستَطعِمُوني أُطْعِمْكُمْ. يَا عِبَادي، كُلُّكُمْ عَارٍ إلاَّ مَنْ كَسَوْتُهُ فاسْتَكْسُونِي أكْسُكُمْ. يَا عِبَادي، إنَّكُمْ تُخْطِئُونَ باللَّيلِ وَالنَّهارِ وَأَنَا أغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا فَاسْتَغْفِرُوني أغْفِرْ لَكُمْ. يَا عِبَادي، إنَّكُمْ لَنْ تَبْلُغوا ضُرِّي فَتَضُرُّوني، وَلَنْ تَبْلُغُوا نَفعِي فَتَنْفَعُوني. يَا عِبَادي، لَوْ أنَّ أوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ وَإِنْسَكُمْ وَجنَّكُمْ كَانُوا عَلَى أتْقَى قَلْبِ رَجُلٍ وَاحِدٍ مِنْكُمْ مَا زَادَ ذلِكَ في مُلكي شيئًا. يَا عِبَادي، لَوْ أنَّ أوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ وَإِنْسَكُمْ وَجنَّكُمْ كَانُوا عَلَى أفْجَرِ قَلْبِ رَجُلٍ وَاحِدٍ مِنْكُمْ مَا نَقَصَ ذلِكَ من مُلكي شيئًا. يَا عِبَادي، لَوْ أنَّ أوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ وَإِنْسَكُمْ وَجنَّكُمْ قَامُوا في صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَسَألُوني فَأعْطَيتُ كُلَّ إنْسَانٍ مَسْألَتَهُ مَا نَقَصَ ذلِكَ مِمَّا عِنْدِي إلاَّ كما يَنْقصُ المِخْيَطُ إِذَا أُدْخِلَ البَحْرَ. يَا عِبَادي، إِنَّمَا هِيَ أعْمَالُكُمْ أُحْصِيهَا لَكُمْ ثُمَّ أوَفِّيكُمْ إِيَّاهَا، فَمَنْ وَجَدَ خَيرًا فَلْيَحْمَدِ الله وَمَنْ وَجَدَ غَيْرَ ذلِكَ فَلا يَلُومَنَّ إلاَّ نَفْسَهُ».
قَالَ سعيد: كَانَ أَبُو إدريس إِذَا حَدَّثَ بهذا الحديث جَثا عَلَى رُكبتيه. رواه مسلم.
وروينا عن الإمام أحمد بن حنبل رحمه الله، قَالَ: لَيْسَ لأهل الشام حديث أشرف من هَذَا الحديث.سعید بن عبدالعزیز، ربیعہ بن یزید سے، وہ ابو ادریس خولانی سے، وہ سیدنا ابوذر جندب بن جنادہ رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی کریم ﷺ سے، ان (باتوں) میں سے جو آپ ﷺ اللہ تبارک و تعالیٰ سے روایت کرتے ہیں، روایت کرتے ہیں کہ اللہ نے فرمایا: ”اے میرے بندو! میں نے ظلم کو اپنے اوپر حرام کیا ہے اور اسے تمہارے درمیان بھی حرام کر دیا ہے، لہٰذا ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔ اے میرے بندو! تم سب گمراہ ہو سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں، پس مجھ سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت دوں گا۔ اے میرے بندو! تم سب بھوکے ہو سوائے اس کے جسے میں کھلاؤں، پس مجھ سے کھانا مانگو میں تمہیں کھلاؤں گا۔ اے میرے بندو! تم سب ننگے ہو سوائے اس کے جسے میں پہناؤں، پس مجھ سے لباس مانگو میں تمہیں پہناؤں گا۔ اے میرے بندو! تم رات دن گناہ کرتے ہو اور میں تمام گناہوں کو بخش دیتا ہوں، پس مجھ سے بخشش مانگو میں تمہیں بخش دوں گا۔ اے میرے بندو! تم ہرگز مجھے نقصان پہنچانے کی حد تک نہیں پہنچ سکتے کہ مجھے نقصان پہنچا سکو، اور نہ ہرگز مجھے نفع پہنچانے کی حد تک پہنچ سکتے ہو کہ مجھے نفع پہنچا سکو۔ اے میرے بندو! اگر تمہارے پہلے اور تمہارے پچھلے، تمہارے انسان اور تمہارے جن (سب) تم میں سے سب سے زیادہ پرہیزگار آدمی کے دل جیسے ہو جائیں تو اس سے میری بادشاہی میں کچھ بھی اضافہ نہیں ہو گا۔ اے میرے بندو! اگر تمہارے پہلے اور تمہارے پچھلے، تمہارے انسان اور تمہارے جن (سب) تم میں سے سب سے زیادہ بدکار آدمی کے دل جیسے ہو جائیں تو اس سے میری بادشاہی میں کچھ بھی کمی نہیں ہو گی۔ اے میرے بندو! اگر تمہارے پہلے اور تمہارے پچھلے، تمہارے انسان اور تمہارے جن (سب) ایک میدان میں کھڑے ہو جائیں اور مجھ سے مانگیں اور میں ہر انسان کو اس کا مانگا ہوا دے دوں تو اس سے میرے خزانوں میں اتنی ہی کمی ہو گی جتنی سوئی سمندر میں ڈالنے (اور نکالنے) سے (سمندر میں) ہوتی ہے۔ اے میرے بندو! یہ تو تمہارے اعمال ہی ہیں جنہیں میں تمہارے لیے شمار کر رہا ہوں، پھر میں تمہیں ان کا پورا پورا بدلہ دوں گا، پس جو بھلائی پائے وہ اللہ کی حمد کرے اور جو اس کے سوا کچھ اور پائے وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔“
سعید نے کہا: ابو ادریس جب یہ حدیث بیان کرتے تو اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ہمیں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے روایت پہنچی ہے کہ انہوں نے فرمایا: اہل شام کے پاس اس حدیث سے زیادہ شرف والی کوئی حدیث نہیں ہے۔
«جَثَا» : یعنی اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔ (النہایہ 1/239)
(امام احمد کے اس قول پر) مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) کی کتاب الاذکار (1127) میں ان کی تعلیق دیکھیے۔
أي جلس على ركبتيه. النهاية ١/ ٢٣٩.
انظر تعليق المصنف في كتابه " الأذكار " (١١٢٧).